Sat, 09 Jul 2016 21:01:14
کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے راج ناتھ سنگھ کے پرگیہ ٹھاکر سے ملاقات کرنے کے اپنے دعوے پر ٹکے رہتے ہوئے ٹوئٹر پر آج ایک تصویر پوسٹ کی جس میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ مالیگاؤں دھماکے کیس کی سب سے اہم ملزمہ وزیر داخلہ اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ بیٹھی ہیں۔
View more
Sat, 09 Jul 2016 20:11:47
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل پر سورت میں ہونے والا ان کا پروگرام منسوخ کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے 2017میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے یہاں عام آدمی پارٹی کی انتخابی مہم شروع کی۔
View more
Sat, 09 Jul 2016 20:09:29
کشمیر میں آج کئی مقامات پر تشدد کے واقعات ہوئے۔حزب مجاہدین کے مبینہ سب کمانڈر برہان وانی کی موت کی مخالفت میں کولگام میں ہجوم نے پولیس چوکیوں، سیکورٹی فورسز اور بی جے پی کے دفتر پر حملہ بولا
View more
Sat, 09 Jul 2016 20:06:22
تمل ناڈو حکومت نے آج کہا کہ وہ ریاست میں تیار اضافی ہوائی توانائی کو فروخت کرنے کی پوزیشن میں ہے اور اس نے اس کی منظوری کے لئے مرکز سے وقف ٹرانسمیشن کی صلاحیت ترجیح کی بنیاد پر مختص کرنے پر زور دیا۔
View more
Sat, 09 Jul 2016 20:03:51
مغربی ایشیا گئے کیرالہ کے کاسرگوڑ اور پلکڑ ضلع کے کم از کم 15نوجوان گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔خاندان والوں کو شبہ ہے کہ یہ لوگ شاید آئی ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔
View more
Sat, 09 Jul 2016 19:57:51
بی ایس پی سربراہ مایاوتی پرانتخابات میں ٹکٹوں کی نیلامی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک اور رہنما اور سابق ممبر اسمبلی رویندرناتھ ترپاٹھی نے پارٹی کو چھوڑ دیا ہے
View more
Sat, 09 Jul 2016 19:50:39
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اویسی نے ہندوستانی مسلمانوں سے اسلامی اسٹیٹ کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی
View more
Sat, 09 Jul 2016 19:42:52
الحاج قمرالاسلام صاحب کو کابینہ سے علیحدہ کرنے کے خلاف عام مسلمانوں میں آج عید الفطر کے دن شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، کانگریس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا
View more
Sat, 09 Jul 2016 19:35:59
ممتازقومی رہنما ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام صاحب سابق وزیر حکومت کرناٹک ،سابق ممبر لوک سبھا گلبرگہ ،ایم ایل اے گلبرگہ شمال نے مدینہ منورہ میں پیش آئے افسوسناک بم دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی پرواویلا مچانے والے خود دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے ذمہ دار ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy