ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مدھیہ پردیش میں اسکولی بچوں کو اخبار پر مڈ ڈے میل، راہل گاندھی کا سخت ردعمل؛ کلکٹر نے تحقیقات کا حکم، سپلائر معطل

مدھیہ پردیش میں اسکولی بچوں کو اخبار پر مڈ ڈے میل، راہل گاندھی کا سخت ردعمل؛ کلکٹر نے تحقیقات کا حکم، سپلائر معطل

Sun, 09 Nov 2025 17:41:51    S O News
مدھیہ پردیش میں اسکولی بچوں کو اخبار پر مڈ ڈے میل، راہل گاندھی کا سخت ردعمل؛ کلکٹر نے تحقیقات کا حکم، سپلائر معطل

بھوپال ، 9 نومبر (ایس او نیوز / ایجنسی)کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ہلپور گاؤں کے اسکول میں بچوں کے اخبار پر دوپہر کا کھانا کھانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کا مستقبل ان معصوم بچوں کے خوابوں پر منحصر ہے اور انہیں عزت کی ایک پلیٹ تک میسر نہیں۔‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ موہن یادو کو ملک کے مستقبل کو اس  شرم ناک حالت میں پروان چڑھانے پر شرم آنی چاہئے۔‘‘

دریں اثناء این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد شیوپور ڈسٹرکٹ کلکٹر ارپیت ورما نے ذیلی ڈویژنل مجسٹریٹ سے تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔ تحقیقات میں واقعہ کی تصدیق کے بعد کھانا فراہم کرنے والے سیلف ہیلپ گروپ کو ہٹا دیا گیا اور اسکول کے پرنسپل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ مڈ ڈے میل مرکزی حکومت کے ذریعے چلایا جانے والا ایک منصوبہ جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے۔جس کا مقصد انہیں غذائیت سے بھر پور کھانا فراہم کیا جائے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا’’میں آج مدھیہ پردیش جا رہا ہوں۔ اور جب سے میں نےاسکول کے بچوں کو اخبار پر دوپہر کا کھانا کھاتے دیکھا ہے میں غمزدہ ہوں۔‘‘بعد ازاں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ وہی معصوم بچے ہیں جن کے خوابوں پر ملک کا مستقبل ہے، اور انہیں عزت کی ایک پلیٹ تک میسر نہیں آرہی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں بی جے پی کی ۲۰؍ سال سے اقتدار میں ہے، انہوں نے بچوں کی پلیٹ تک چرا لی ہے۔ ان کی ترقی، محض ایک فریب ہے، اور اقتدار میں آنے کا راز سسٹم ( نظام) ہے۔


Share: