Tue, 09 Apr 2019 21:18:52
دلت تنظیم بھیم آرمی نے کمیونٹی کے ارکان سے سہارنپور لوک سبھا علاقے میں کانگریس کے امیدوار عمران مسعودکے لیے ووٹ دینے کوکہاہے۔ ان کے اس اعلان سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) گٹھ بندھن کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔بھیم آرمی کے مطابق، یہ قدم مایاوتی کے بھیم آرمی چیف چندرشیکھرآزادکے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد اٹھایا گیاہے
View more
Tue, 09 Apr 2019 21:06:43
کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے پارٹی کے ایک ملازم کے یہاں محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے لیے مخالفین کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ چھاپے ماری سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔احمد پٹیل نے کہاہے کہ بی جے پی والے گھبرا گئے ہیں۔ ان کی کوشش ایسی صورت حال پیدا کرنے کی ہے کہ ان کے مخالف الیکشن نہیں لڑ سکیں۔ یہ سازش ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پیسے سے الیکشن لڑاجاتاہے
View more
Tue, 09 Apr 2019 21:00:05
الیکشن میں کلیکشن معاملے کی جانچ کے دوران بڑا انکشاف ہوا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ایسا انکشاف ہے جس کی جانچ کی آنچ میں اب کانگریس کے کئی بڑے لیڈرپھنس سکتے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس کا دعویٰ ہے کہ دہلی کے تغلق روڈ سے حوالہ کے ذریعے آئی 20 کروڑ روپے کی رقم ایک بڑی سیاسی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اس معاملے میں کانگریس کے قدآور لیڈراحمد پٹیل کے قریبی مانے جانے والے معین کے یہاں چھا
View more
Mon, 08 Apr 2019 22:39:50
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امبیڈکر اور کانشی رام کی توہین کی ہے۔ یوگی نے مایاوتی کے اس بیان پر نشانہ لگایا، جس میں انہوں نے براہ راست مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے متحد ہوکر ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سی ایم یوگی نے مایاوتی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی کی طرف سے اس قسم کا خطاب کانشی رام اور امبیڈک
View more
Mon, 08 Apr 2019 22:36:55
ضلع کے لوک سبھا انتخابات میں ایک امیدوار نے پیر کو یہاں سہرا باندھ کر اور گھوڑی پر سوار بینڈ باجے کی دھن پر ناچتے ہوئے بارا تیوں کے ساتھ انوکھے انداز میں نامزدگی کرایا۔ مشترکہ ترقی پارٹی کے امیدوار وید راج کشن آج گھنٹہ گھر سے دولہا بن کر گھوڑی پر سوار ہوئے لیکن کلکٹریٹ سے پہلے ہی ان کی بارات کو روک لیا گیا اور پولیس اور انتظامی افسران نے انہیں گھوڑی سے اتار دیا
View more
Mon, 08 Apr 2019 22:33:25
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مودی پر راست نشانہ لگایا ہے ۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ عوام کے پاس مودی کے جھوٹ سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ عوام اس الیکشن میں مودی کے ہونٹوں کو ’لکیو پلاسٹ ‘لگا کر سیل کر دے۔ ایسا کرنے سے پی ایم مودی جھوٹ نہیں بول پائیں گے۔ سی ایم ممتابنرجی کا یہ بیان مودی کے مغربی بنگال کے دوسرے دورے کے بعد آیا ہے۔کوچ وہار کی ریلی میں مودی نے کہا کہ تھا کہ آج
View more
Mon, 08 Apr 2019 22:29:53
نیشنل کانفرنس اسپیکر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کے نام نہاد سنکلپ پتر ’ انتخابی منشور ‘ کو لے کر سخت رد عمل دیاہے ، جس سے زعفرانی ٹولہ سیخ پا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے جموں کشمیر کے عوام کے لئے خود مختاری اور آزادی کا راستہ صاف ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو دلوں کو جوڑنے کی کوشش کرنی چاہئے، نہ کہ توڑنے کی۔ فاروق عبداللہ کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب بی جے پی ن
View more
Mon, 08 Apr 2019 22:24:06
تھائی لینڈ میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون سیاح کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تھائی پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اس چھبیس سالہ سیاح کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے پیر آٹھ اپریل کو ملنے والی جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اس خاتون سیاح کا تعلق جرمنی کے شمالی صوبے لوئر سیکسنی سے تھا اور اس کی عمر 26
View more
Mon, 08 Apr 2019 22:19:32
جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضے کی ہلاکت خیز وبا کئی ملین افراد کو متاثر کر چکی ہے لیکن اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو اب تک ادویات پہنچانے کی اجازت نہیں مل پائی۔یمن میں لاکھوں افراد ہیضے کے مرض میں مبتلا ہیں اور اب بھی ہر روز ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سن 2017 کے موسم گرما میں اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ یمن میں ہیضے کے مرض سے بچاؤ کے لیے ویکسین پہنچانے کی کوشش کی تھی لیکن عالمی ادارہ ایک برس بعد مئی سن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy