Fri, 05 Apr 2019 21:54:11
سینئرسماجوادی لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیر شیو پال سنگھ یادو کی قیادت والی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی۔لوہیا (پرسپا) نے جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے منشور جاری کیاہے۔پرسپا صدر شیو پال نے یہاں پریس کانفرنس میں اپنے منشورکو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں کنگ میکر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاہے کہ اقتدار میں آنے پر ان کی پارٹی معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی
View more
Fri, 05 Apr 2019 21:26:54
کانگریس کے لیڈر اور یوپی کی سہارنپور سیٹ سے امیدوار عمران مسعود نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’بیٹی بیٹی اور بوٹی بوٹی‘‘بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا بیان وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتاہے۔عمران مسعود نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرناچاہیے۔یہ صاف طور پر ان کی بوکھلاہٹ ہے۔چونکہ یہاں سہارنپور میں چونکہ ہندو ووٹر بہت بھاری تعداد میں میرے ساتھ جڑنے کا کام کر
View more
Fri, 05 Apr 2019 21:21:33
آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے حملے سے ڈنک احمد پٹیل نے جوابی حملہ کیا ہے. انہوں نے وزیر اعظم مودی پر حقیر سطح کی سیاست کرنے کا الزام لگایاہے۔انہوں نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاہے کہ نریندرمودی کو سب جانتے ہیں۔ وہ گٹر لیول کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ ایسے بولتے ہیں، جیسے کوئی گاؤں کا سربراہ بول رہا ہواورجیسے دیہات میں کوئی سیاست کررہاہو،سورت میں قانونی عمل جاری ہے
View more
Fri, 05 Apr 2019 21:10:24
کیاسمترامہاجن بھی اڈوانی ،جوشی بننے والی ہیں،یعنی ان بزرگ لیڈروں کی طرح انہیں بھی بی جے پی قیادت کنارے لگاناچاہتی ہے ؟۔مدھیہ پردیش کے اندور سے ٹکٹ کو لے کر تذبذب پرسوال اٹھاتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیاہے۔ سمترا مہاجن نے ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ بی جے پی نے ابھی تک اندور میں اپنے امیدوارکااعلان نہیں کیا ہے
View more
Fri, 05 Apr 2019 20:59:31
راجستھان کے چیف الیکشن افسر آنند کمار نے کہا کہ اس بار ووٹنگ میں ووٹرپرچی ووٹر کی شناخت کی بنیادنہیں ہوگی بلکہ اسے فوٹو ووٹر شناختی کارڈ یا 11 دیگر متبادل دستاویزات ظاہر ہوں گے اس کے بعد ہی وہ ووٹ دے سکے گا ۔کمارجمعہ کوآڈیٹوریم میں بیکانیر ڈویڑن کے انتظامی اور پولیس افسران کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدمیٹنگ کی صدارت کررہے تھے
View more
Fri, 05 Apr 2019 20:53:26
کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی توہین کی ہے اور اپنے استادکی توہین کرنا ہندو ثقافت نہیں ہے۔راہل گاندھی نے کہاہے کہ بی جے پی ہندوتوا کی بات کرتی ہے۔ ہندوتو میں گرو سپریم ہوتا ہے۔ وہ گرو شاگرد روایت کی بات کرتی ہے
View more
Fri, 05 Apr 2019 20:44:38
فوج کی کارروائیوں پرووٹ لینے کے لیے سیاست کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انہیں کی زبان میں جواب دینا ہمارے ملک کے کچھ لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔جب ہندوستان ڈنکے کی چوٹ پر دشمن کو مار دیتا ہے، تب کچھ لوگوں کو ہندوستان میں رونا آتا ہے۔مودی جمعہ کو اترپردیش کے امروہہ میں بی جے پی امیدوار کے لئے ریلی کرنے پہنچے تھے
View more
Fri, 05 Apr 2019 20:41:40
دہلی میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے ایک ساتھ لوک سبھا انتخابی میدان میں اترنے کے قیاس تیز ہوتے جا رہے ہیں۔عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو اشارہ دیا کہ اس سلسلے میں کانگریس سے سرکاری طور پر بات چیت چل رہی ہے اور ممکن ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہو جائے۔وہیں دہلی کانگریس کے انچارج پی سی چاکو نے کہا کہ اس سلسلے میں پارٹی اعلی کمان کئی سطحوں کی بات چیت کر چکا ہے
View more
Fri, 05 Apr 2019 20:37:22
آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملے میں ای ڈی کی حتمی چارج شیٹ میں سے منسلک کچھ باتیں میڈیا میں آنے کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں یقینی شکست سے توجہ بھٹکانے کے لئے انتخابی ہتھکنڈے کے تحت چارج شیٹ کی ایک غیر ثابت شدہ پیج لیک کیا گیا ہے۔رندیپ سرجیوالا نے یہ بھی دعوی کیا کہ ای ڈی جھوٹ گڑھنے کے لئے حکومت کا انتخابی ڈھکوسلے کا کام کر ر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy