Tue, 04 Mar 2025 10:40:03
ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) جلد ہی قطر میں متعارف کرایا جائے گا، جس سے وہاں مقیم ہندوستانی باشندے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
View more
Tue, 04 Mar 2025 10:02:44
غزہ کے حکومتی میڈیا آفس نے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کی فراہمی میں شدید قلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا آفس کے سربراہ، سلامہ معروف نے اناطولیہ ایجنسی کو بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں غزہ پہنچنے والی امدادی کھیپ مقررہ مقدار سے تقریباً 75 فیصد کم رہی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’’انسانی بحران روز بروز سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔‘‘
View more
Tue, 04 Mar 2025 09:15:00
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر یعنی 3 مارچ کو یوکرین کو دی جانے والی تمام فوجی امداد روکنے کا حکم دیا جس کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے یہ واضح پیغام دے دیا کہ ان کی باتوں کو مانیں گے تو ہی وہ ساتھ دیں گے، نہیں مانیں گے وہ وہی کریں گے جو وہ چاہیں گے ۔
View more
Mon, 03 Mar 2025 10:14:39
رمضان المبارک کے دوران بھی اسرائیل کے مظالم کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ اتوار کے روز قابض صہیونی حکومت نے غزہ کے لیے ہر طرح کی خوراک اور ضروری سامان کی ترسیل فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 10:58:34
مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں ہزاروں مسلمانوں نے سخت سکیورٹی کے درمیان رمضان کی پہلی نماز جمعہ ادا کی۔ بزرگ لاٹھیاں تھامے، خواتین حجاب میں ملبوس اور بچے نئے کپڑوں میں خوشی سے مسجد کی جانب رواں دواں تھے۔ پرانے شہر کے دروازے کھلے تھے، جہاں اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ اگرچہ زیادہ تر نمازیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اندر جانے دیا گیا، تاہم کچھ نوجوانوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر روک
View more
Thu, 27 Feb 2025 11:00:18
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس میں بھارت نے پاکستان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ناکام ریاست قرار دیا جو بیرونی امداد پر منحصر ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں بھارتی سفارتکار کشیتج تیاگی نے پاکستان کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فوجی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلانے میں مصروف ہے۔
View more
Wed, 26 Feb 2025 19:37:35
دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں بڑی ہلچل دیکھنے کو ملی ہے۔ سب سے امیر افراد کی فہرست میں سرفہرست رہنے والے ایلون مسک کو سال کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے، کیونکہ ان کی دولت میں محض ایک دن میں 22.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب، جیف بیزوس کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے اور وہ دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 17:31:37
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اس وقت اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان میں موجود ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں یہ ان کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل وہ مارچ 2015 میں ہندوستان آئے تھے۔ ان کے حالیہ دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پروٹوکول توڑتے ہوئے خود ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
View more
Wed, 19 Feb 2025 11:13:00
امریکہ میں ’پریزیڈنٹ ڈے‘ کے موقع پر عوام نے غیر متوقع طور پر نومنتخب صدر کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ عام طور پر اس دن امریکی شہری اپنے سابق صدور کو یاد کرتے ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پریزیڈنٹ ڈے تاریخی طور پر امریکی صدور کے اعزاز میں منایا جاتا ہے، لیکن اس بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جو حیران کن ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy