Mon, 22 May 2023 23:38:42
این سی پی چیف شرد پوار نے پیر کے روز ممبئی میں کہا کہ کرناٹک میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخاب کے نتائج سے راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا اثر ثابت ہو گیا ہے۔ اس دوران انھوں نے ایک بار پھر اندیشہ ظاہر کیا کہ کرناٹک کے نتائج کے سبب عام انتخاب ملتوی ہونے کا اندیشہ ہے۔ حالانکہ انھوں نے اس کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔
View more
Mon, 22 May 2023 23:23:59
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ہوئے حادثہ کے بعد ریاستی حکومت نے سبھی اَنڈر پاسوں کی بناوٹ کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ دراصل اتوار کو ہوئی شدید بارش کے بعد شہر میں جگہ جگہ پانی بھر گیا تھا۔ اس درمیان شہر کے ’کے آر سرکل‘ اَنڈر پاس میں بھرے پانی میں کار پھنسنے کے بعد انفوسس کی خاتون ملازم کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد حکومت نے سبھی اَنڈر پاس کی موجودہ حالت پتہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Mon, 22 May 2023 23:14:03
طلبہ و طالبات جب امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے ہیں تو مختلف اداروں نیز علاقائی اسپورٹس سینٹروں کی طرف سے طلبہ و طالبات کو انعام واکرام کے نوازا جاتا ہے اور ٹاپ آنے پر گولڈ میڈلس وغیرہ کے ذریعے بھی ان کی حوصلہ آفزائی کی جاتی ہے، مگر اُن کو پڑھانےوالے اساتذہ کوعام طورپرکسی طرح کا کریڈٹ نہیں ملتا، مگر اِس بار بھٹکل کمیونٹی جدہ نے انوکھا طریقہ اختیارکرتے ہوئے کالج کے شاندار نتائج کے لئے پرنسپال کوش
View more
Mon, 22 May 2023 22:38:58
بنگلورو میں اتوار کی سہ پہرژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ ہوئی تیز بارش میں ایک سوفٹ وئیر انجینر خاتون کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بھانو ریکھا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ اپنے خاندان کے دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ وجئے واڑہ سے گرمیوں کی چھٹیوں پربنگلورآئی تھیں
View more
Mon, 22 May 2023 19:18:45
ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج میں زیر تعلیم 30 سے زائد طلبہ غذائی سمّیت (فوڈ پوائزننگ) کی وجہ سے بیمار پڑ گئے جس کے بعد انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنا پڑا ۔
View more
Mon, 22 May 2023 19:04:18
چکمگلورو ضلع میں اتوار شام کو ہوئی زبردست برسات کے دوران چکلّا گرام میں اسکوٹی پر سفر کرتے وقت اچانک ایک بڑا درخت گرنے سے اسکوٹی سوار ہلاک ہوگیا ۔
View more
Mon, 22 May 2023 17:57:03
بھٹکل سے حج کے سفر پر روانہ ہونے والوں کے لئے اب ویکسین کے لئے 125 کلو میٹر کا لمبا سفر طئے کرکے کاروار جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ اِمسال کرناٹک حج کمیٹی کی طرف سے ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں ہی ویکسنیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
View more
Mon, 22 May 2023 13:25:45
تعلقہ کے میونسپل حدود میں پرانے ویبھو ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے 66 سے متصل امیوزمینٹ یا تفریحی پارک قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جس کو لے کر میونسپل کونسلر فیاض ملا نے عوامی تحفظ کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس پارک کو ہائی وے سے متصل قائم کرنے پر سخت اعتراض جتایا ہے اور کسی بھی حالت میں یہاں اسے قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Mon, 22 May 2023 13:09:05
ریاست میں ہفتہ کے روز کانگریس کی حکومت وجود میں آئی-اسمبلی کا اجلاس کل سے تین دن تک جاری رہے گا- قائم مقام اسپیکر کی حیثیت سے سینئر ایم ایل اے وی آر دیش پانڈے کو مقرر کیا گیا ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy