Sat, 20 May 2023 23:21:43
کرناٹک کے بنگلورو واقع کانتیراوا اسٹیڈیم میں آج عالیشان حلف برداری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے علاوہ 8 وزراء کی بھی حلف برداری ہوئی۔
View more
Sat, 20 May 2023 22:05:19
کرناٹک میں کانگریس لیڈرسدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے بالترتیب چیف منسٹر اور نائب چیف منسٹر کے طور پر حلف لینے کے بعد پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی ریاست میں صاف ستھری اور بدعنوانی سے پاک حکومت دے گی اور پارٹی کے منشور میں کئے گئے پانچ وعدوں کو پورا کرے گی۔
View more
Sat, 20 May 2023 13:26:12
سدارامیا نے آج دوسری بار کرناٹک کے چیف منسٹر کے طورپر حلف لیا۔ جبکہ ڈی کے شیو کمار ڈپٹی چیف منسٹر بن گئے۔ اس کے ساتھ 8 دیگر ایم ایل اے نے بھی وزیر کے طورپر حلف لیا۔ بنگلورو میں منعقد ہونے والی اس حلف براری تقریب میں کانگریس کے تمام بڑے قائدین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی علاقائی پارٹیوں کے سینئر قائدین نے بھی شرکت کی۔
View more
Sat, 20 May 2023 13:01:32
مرکزی حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ خاموشی کے ساتھ ختم کر دیا ہے، جس پر علیگ برادری کے ساتھ ملک بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اردو روزنامہ ’انقلاب‘ نے علیگ برادری کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں بل منظور کرا کے خفیہ طریقہ سے یونیورسٹی کا اقلیتی کردار ختم کیا ہے۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:56:45
آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے گزشتہ روز 7 سال پرانے 2 ہزار کے نوٹ کا چلن بند کر دیا، جس کے بعد لوگوں میں افرا تفری کا ماحول نظر آیا۔ بدحواس لوگوں کو جب کچھ سمجھ نہیں آیا تو انہوں نے بڑی تعداد میں مزید معلومات کے لیے آر بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ کا رخ کیا جس کے نتیجہ میں سائٹ کریش ہو گئی اور اس نے کام کرنا بند کر دیا۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:54:13
آرین خان معاملہ میں این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، حالانکہ وہ اپنا ہر ممکن دفاع کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس درمیان سمیر وانکھیڑے اور شاہ رخ خان کے درمیان چیٹ کے ذریعہ ہوئی بات چیت سامنے آئی ہے۔ اس حیرت انگیز چیٹ کو سمیر وانکھیڑے نے ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی کے ساتھ اٹیچ (منسلک) کیا ہے۔ چیٹ کی بات چیت میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آرین کے س
View more
Sat, 20 May 2023 12:51:23
سپریم کورٹ نے جمعہ (19 مئی) کو وارانسی کی گیانواپی مسجد کے احاطہ سے گزشتہ سال ہونے ویڈیوگرافی سروے کے دوران برآمد مبینہ شیولنگ کے ’کاربن ڈیٹنگ‘ سمیت سائنسی سروے کے حکم پر روک لگا دی۔ سائنسی سروے کرانے کا حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے صادر کیا تھا، جس کے خلاف مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:48:53
اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں تشکیل دی گئی ماہر کمیٹی نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ 173 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیبی کی جانب سے اب تک کی گئی تحقیقات میں اڈانی گروپ کی کوئی کوتاہی نہیں پائی گئی ہے۔ اس کے برعکس یہ دیکھا گیا ہے کہ ہنڈن برگ رپورٹ سے پہلے کچھ اداروں نے شارٹ پوزیشن لی اور اڈانی کے حصص گرنے سے فائدہ اٹھایا۔
View more
Sat, 20 May 2023 12:46:43
طویل انتظار کے بعد آج الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے پربھات گپتا قتل معاملہ میں اپنا فیصلہ سنایا۔ مرکزی وزیر مملکت اجئے مشرا ٹینی کو اس قتل معاملے میں سیشن کورٹ نے بری قرار دیا تھا، جس کے خلاف ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس عرضی کو عدالت نے خارج کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جو کہ اجئے مشرا ٹینی کے لیے راحت بھری خبر ہے۔ یعنی اجئے مشرا ٹینی کو سیشن کورٹ کے ذریعہ جو بری کیے جان
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy