Wed, 24 May 2023 13:26:57
ایک 32 سالہ شخص کی شناخت لوکیش کے طور پر ہوئی ہے، وہ اتوار کو بنگلورو شہر میں طوفانی پانی کے نالے میں بہہ گیا۔ یہ واقعہ اسی دن پیش آیا جب ایک 22 سالہ آئی ٹی خاتون اپنی گاڑی پانی سے بھرے انڈر پاس میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گئی۔ جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ لوکیش نے طوفانی نالے کی گہرائی کا اندازہ لگانے کی کوشش کی اور غلطی سے اس میں پھسل گیا۔
View more
Wed, 24 May 2023 13:15:46
آج 23 مئی سے 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کا عمل شروع ہو گیا۔ آر بی آئی نے گزشتہ روز جاری پریس بیان میں کہا تھا کہ 23 مئی سے لوگ بینکوں میں جا کر 2000 روپے کے نوٹ بدلوا پائیں گے، اس کا اثر آج کئی بینکوں کے باہر لمبی قطار کی شکل میں صاف دکھائی پڑا۔ حالانکہ آر بی آئی نے نوٹ بدلنے کے لیے چار ماہ سے زیادہ کا وقت دیا ہے، لیکن کئی لوگ پہلے ہی دن بینک پہنچ گئے تاکہ بلاتاخیر 2000 کے نوٹ ایکسچینج کروا سکی
View more
Wed, 24 May 2023 13:13:16
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح ہونا ہے، لیکن ترنمول کانگریس نے خود کو اس تقریب سے کنارہ کر لیا ہے۔ ترنمول کانگریس کا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ یا لیڈر اس تقریب میں شامل نہیں ہوگا، یعنی پارٹی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 24 May 2023 11:02:31
چنئی سپر کنگز نے رتوراج گائیکواڑ (44 گیندوں، 60 رنز) کی شاندار نصف سنچری اور رویندر جڈیجہ (22 رنز، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کےکو الیفائر 1 میں منگل کو گجرات ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔چنئی نے گجرات کے سامنے 173 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں گجرات اننگز کی آخری گیند پر 157 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
View more
Wed, 24 May 2023 10:47:03
کل پیر کے دن ریاستی اسمبلی میں عبوری اسپیکر آر وی دیش پانڈے کچھ دیر باہر چلے گئے تو یوٹی قادر نے اسپیکر کی ذمہ داری کیا سنبھالی کہ انہیں مستقبل کا اسپیکر بنایا جارہا ہے -اسپیکر کے عہدہ کیلئے سابق ریاستی وزیر یوٹی قادر نے آج باقاعدہ اپنے کاغذات نامزدگی بھی داخل کردئے ہیں -اسمبلی سکریٹری کے دفتر میں آج صبح جس وقت یوٹی قادر نے کاغذات داخل کئے ان کے ساتھ وزیراعلیٰ سدارامیا، نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکم
View more
Wed, 24 May 2023 10:42:25
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر ملک کے مشہور پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ دریں اثنا، پہلوانوں نے 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مہیلا مہاپنچایت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اس دن نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔
View more
Wed, 24 May 2023 00:25:45
کانگریس نے 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے طریقوں پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے منگل کے روز میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2000 روپے والے نوٹ کا ایکسچینج پروگرام نہیں ہے، بلکہ کالا دھن رکھنے والوں کے استقبال کا پروگرام ہے۔ کانگریس ترجمان نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ نوٹ واپسی کا یہ طریقہ دراصل بلیک منی کے لیے وِنڈو کی طرح ہے۔ کوئی بھی کتنا بھی نوٹ جمع کرا سکتا ہے اور ک
View more
Wed, 24 May 2023 00:19:25
دہلی میں وزیر اعلیٰ بمقابلہ لیفٹیننٹ گورنر جنگ جاری ہے۔ ٹرانسفر-پوسٹنگ کو لے کر مرکزی حکومت آرڈیننس لا رہی ہے جس کے خلاف وزیر اعلیٰ لگاتار آواز اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے کانگریس سمیت سبھی پارٹیوں سے اس سلسلے میں حمایت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
View more
Wed, 24 May 2023 00:15:11
بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے آج جنتر منتر سے انڈیا گیٹ تک کینڈل مارچ نکالا۔ مظاہرین پہلوان لگاتار برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن یہ مطالبہ پورا نہ ہونے سے وہ ناراض ہیں۔ پہلوان تقریباً ایک ماہ سے جنتر منتر پر برج بھوشن سنگھ کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور انھیں اب کسان تنظ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy