Sun, 21 May 2023 09:13:21
ریاست کرناٹک میں مانسون کی بارش کی کمی سے گرمی کی تپش وتمازت میں اضافہ ہواہے،جس سے ہیٹ اسٹروک میں اضافہ ہوا ہے۔پیاس میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔جہاں ریاست کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت 40.20 ڈگری سیلشئیس ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Sun, 21 May 2023 09:05:08
ہندوستان کے کئی حصوں میں اس وقت شدید گرمی ہے اور گرم ہوائیں لوگوں کو جھلسا رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہند کے کئی شہروں میں پنکھے اور کولر لوگوں کو گرمی سے راحت پہنچانے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ بغیر اے سی کے سکون میسر نہیں۔ یہ حالات تب ہیں جب درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری تک پہنچے ہوئے ہیں، لیکن اب ایسے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ یہ 55 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
View more
Sun, 21 May 2023 08:57:11
نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھل چکی ہے -راہل گاندھی کا یہ جملہ ”بھارت جوڑو یاترا“ کے وقت میں مشہور ہواتھا اوریہ اسی وقت کیلئے نہیں تھا بلکہ آنے والے دنوں میں ہونے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں فرقہ پرست پارٹی کی نفرت کے خلاف تھا-کرناٹک کی تاریخی جیت نے اسے سب سے پہلے ثابت کیا اور کرناٹک میں کانگریس کی پہلی حکومت کی عمل تشکیل میں آئی -
View more
Sun, 21 May 2023 08:42:27
بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکے شہر کے اندرا کینٹینوں کو کانگریس بر سر اقتدار پر آتے ہی ایک نئی جان ڈالنے کا کام کیا جارہا ہے۔ان کینٹینوں میں رنگ وروغن کرنے کا کام بروہت بنگلورمہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کی طرف سے جلد شروع کئے جانے کا امکان ہے،اس کے لئے بی بی ایم پی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
View more
Sun, 21 May 2023 08:32:47
کووڈ کی وجہ سے گزشتہ 3سال سنسان نظر آنے والے مشہور لال باغ کی رونق دوبارہ لوٹ آئی ہے اور صرف45دنوں میں 2.50لاکھ سے زیادہ افراد نے لال باغ کا دورہ کیا ہے۔
View more
Sun, 21 May 2023 08:26:14
بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) تعلیمی اداروں میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے نتائج میں کمی پر کنٹراکٹ پر لئے اساتذہ اور لکچررز کو ہٹا کر نئے تدریسی عملہ کو لینے کا بی بی ایم پی نے فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 21 May 2023 08:22:16
بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ کو ان کے عہدہ پر برقرار رکھنے بی بی ایم پی کی ترقی کے لئے مزید خدمت کا موقع فراہم کرنے بی بی ایم پی افسران اور ملاز مین کی فلاح وبہبوداسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sun, 21 May 2023 08:17:07
کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف لینے کے بعد سدارمیا نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت لوگوں کی امیدوں کو پورا کرے گی۔ انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں۔
View more
Sun, 21 May 2023 00:00:22
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پہلی نوٹ بندی سے معیشت کو گہرا زخم دیا تھا، جس کی وجہ سے پورا غیر منظم شعبہ تباہ ہو گیا، ایم ایس ایم ای ٹھپ ہو گئے اور کروڑوں نوکریاں ختم ہو گئیں۔ اب 2000 روپے کے نوٹ کے ساتھ دوسری نوٹ بندی کی گئی ہے۔ کیا یہ غلط فیصلے پر پردہ پوشی کے لیے ہے؟ غیر جانبدارانہ تحقیقات سے ہی کارناموں کی حقیقت سامنے آئے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy