Tue, 23 May 2023 08:38:59
منی پور کے بعد اب تریپورہ میں بھی بی جے پی کے اندر جاری داخلی گھمسان کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ منی پور میں وزیر اعلیٰ کے رویہ سے ناراض بی جے پی اراکین اسمبلی نے دہلی آ کر پارٹی کے اعلیٰ لیڈران سے ملاقات کر ریاست کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہیں تریپورہ میں سابق وزیر اعلیٰ بپلب دیب کے کھل کر ریاست کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا کے خلاف بیان دینے سے ناراض بی جے پی اعلیٰ کمان نے انھی
View more
Tue, 23 May 2023 08:35:29
اپوزیشن اتحاد کے لیے یکساں نظریہ والی پارٹیوں کے درمیان عام اتفاق کا خاکہ تقریباً تیار ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے مختلف لیڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ چل رہا ہے۔
View more
Tue, 23 May 2023 08:32:49
بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ہوئی چیٹنگ کو برسرعام کرنے پر بامبے ہائی کورٹ نے این سی بی کے سابق ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے سمیر وانکھیڑے کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں پھر ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔ دراصل سی بی آئی نے ہائی کورٹ میں سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے سمیر وانکھیڑے نے ایسا قدم اٹھایا۔
View more
Tue, 23 May 2023 08:27:57
کیرالہ کی ایک خاتون ڈاکٹر کے قتل معاملے میں کیرالہ ہائی کورٹ نے آج ریاست کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ دراصل خاتون ڈاکٹر کے قتل کے بعد اس کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے والی عرضی پر 22 مئی کو کیرالہ ہائی کورٹ سماعت کر رہی تھی۔ اس میں اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 23 May 2023 08:20:41
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گزشتہ جمعہ کو 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ 2000 روپے کے نوٹ جمع کرانے اور تبدیل کرنے کا عمل آج یعنی ۲۳ مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ کسی بھی بینک میں جا کر نوٹ بدلے جا سکتے ہیں۔ اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران آر بی آئی نے اپیل کی ہے کہ لوگ گھبرائیں نہیں اور بینک جانے کے لیے جلدی نہ کریں ۔
View more
Tue, 23 May 2023 01:05:45
راجستھان بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نظر نہیں آ رہا۔ پارٹی میں اندرونی رنجش ایک بار پھر تب سامنے آئی جب سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے ہفتہ کے روز ناگور ضلع کے لاڈنو میں ہوئی راجستھان بی جے پی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ سے غائب رہیں۔ بی جے پی انچارج، سابق ریاستی صدر، حزب مخالف لیڈر، اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور ریاست کے مرکزی وزیر سمیت سبھی بڑے لیڈران اس میٹنگ میں موجود تھے، لیکن راجے نہیں پہنچیں۔
View more
Tue, 23 May 2023 00:52:04
این سی پی لیڈر اجیت پوار اور شیو سینا (ادھو)کے ترجمان سنجے راؤت کے درمیان اس معاملے پرلفظی جھڑپ ہوئی کہ مہا وکاس اگھاڑی میں بڑا کون ہے ؟اجیت پوار نے کہا کہ پہلے سیٹوں کی تقسیم کے وقت ہم نے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کیا تھا لیکن اب ہم کانگریس کے بڑے بھائی بن چکے ہیں۔ کیونکہ ان کے پاس ۴۴؍ اور ہمارے پاس ۵۴؍ سیٹیں ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے پاس۵۶؍ ایم ایل ایز تھے۔ ‘‘
View more
Tue, 23 May 2023 00:47:37
دہلی کے جنتر منتر پر خاتون پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت میں ماہیم میں میں منعقد ہونےو الی ’ سرو کھاپ مہا پنچایت‘ نےاتوار کو اپنا فیصلہ سنادیا ۔
View more
Tue, 23 May 2023 00:41:36
کرناٹک میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور بی جےپی کو پٹخنی دینے کے بعدکانگریس نے فتح کے خمار سے نکلتے ہوئے اسی سال ہونے والے دیگر اسمبلی انتخابات کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔ پارٹی جہاں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جےپی سے دودوہاتھ کرنے کو تیار ہے وہیں تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کو بھی پوری طاقت سے لڑنے کی تیاری کررہی ہے۔اس کیلئے چاروں ریاستوں میں سرگرم پارٹی کے سینئر لیڈرو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy