Sat, 27 May 2023 22:42:24
جھارکھنڈ میں گزشتہ دو دنوں سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلادھار بارش بھی ہو رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے سے دو دنوں میں 12 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔
View more
Sat, 27 May 2023 22:06:06
حکومت سازی کے فوراً بعد سے ہی کرناٹک کی کانگریس حکومت نے عوام کے حق میں پالیسیاں بنانے کی شروعات کر دی ہے۔ پہلی کابینہ میٹنگ میں حسب وعدہ 5 گارنٹی کو منظوری دی گئی، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ریاست میں ’اندرا کینٹین‘ کی واپسی ہوئی ہے۔
View more
Sat, 27 May 2023 21:56:32
کاروار بحری اڈہ آئی این ایس کدمبا کے لئے وہ ایک تاریخی لمحہ تھا جب جمعرات کی شب میں دیسی شپ یارد میں بنے طیارہ بردار جنگی جہاز آئی این ایس وکرانت پر مِگ - 29k جنگی طیاروں نے کامیاب لینڈنگ کی۔
View more
Sat, 27 May 2023 21:11:42
کرناٹک کی کابینہ میں شامل ہونے اور وزارت پانے کے بعد سب سے پہلے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہا کہ بھٹکل کے سابق وزیر ایس ایم یحیٰ کے انتقال کے لگ بھگ چالیس سال بعد مجھے ریاست کی کابینہ میں شامل ہوکر بھٹکل کے عوام کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے اوراس مرحلے میں میں بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں۔
View more
Sat, 27 May 2023 13:55:30
انتخابات سے قبل کئے گئے اعلان کے مطابق ریاستی حکومت کی طرف سے پانچ گارنٹی اسکیمیں نافذ جارہی ہیں۔ ریاست میں یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ یہ اسکیمیں صرف ان لوگوں کو دی جارہی ہیں جن کے پاس بی پی ایل کارڈ ہے۔ اس کا طرح بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم محکمہ خوراک نے واضح کیا ہے کہ ہم نئے بی پی ایل کا رڈ جاری کرنے کے لیے درخواستیں قبول نہیں کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 27 May 2023 13:42:48
جنتا دل (ایس) کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے حالیہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ابراہیم نے میڈیا سے بات چیت کے دوران اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی، دیوے گوڑا نے پارٹی قائدین کی میٹنگ طلب کی ہے۔
View more
Sat, 27 May 2023 13:38:19
تمل ناڈو کے ناگاپٹنم ضلع میں پولیس نے تھروپونڈی سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کارکن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس پر ایک باحجاب ڈاکٹر کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور جان بوجھ کر اس کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔
View more
Sat, 27 May 2023 13:20:17
وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران 75 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے جمعرات کو کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کی یاد میں 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا۔ سکے کے ایک طرف اشوک ستون کا شیر کیپٹل ہوگا جس کے نیچے ’’ستیامیو جیتے‘‘ لکھا ہوگا۔ بائیں طرف دیوناگری رسم الخط میں لفظ "بھارت" اور دائیں طرف انگریزی میں "انڈیا" لکھا جائے گا۔
View more
Sat, 27 May 2023 12:47:26
آر ایس ایس اور بجرنگ دل پر پابندی کی تجویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر آر اشوک نے ریاست میں نئی بننے والی کانگریس حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس میں ہمت ہے تو آر ایس ایس کی کسی ایک شاخ پر بھی پابندی عائد کرکے دکھائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy