Wed, 07 Jun 2023 10:55:02
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج شب کرناٹک حج بھون میں حج پروازوں کی روانگی کا افتتاح کیا- 7جون کی علی الصباح بنگلور ایرپورٹ سے حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا-
View more
Tue, 06 Jun 2023 22:39:08
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف تحریک کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں بھارتیہ کسان یونین اور کھاپ تنظیموں کا 9 جون کو جنتر منتر پر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 22:35:07
اڈیشہ میں کورومنڈل ٹرین حادثہ کی خوفناک داستانیں سامنے آنے کا سلسلہ ابھی رکا بھی نہیں ہے، اور منگل کی صبح سیالدہ سے اجمیر جا رہی 12987 ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 22:32:07
دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو ایک ایسے شخص کو ضمانت دے دی جس پر شمال مشرقی دہلی میں 2020 کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران پرتشدد ہجوم کا حصہ ہونے کا الزام تھا۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ کیس کے دیگر ملزمان میں سے زیادہ تر پہلے ہی ضمانت پر باہر ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے ان ملزمان کو بھی ضمانت دی جانی چاہیے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 22:29:47
بہار کے سلطان گنج-اگوانی گھاٹ پر زیر تعمیر پل کے گرنے کا معاملہ اب پٹنہ ہائی کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ اس معاملے میں پٹنہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے وکیل منی بھوشن سینگر کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضی میں پورے معاملے کی غیر جانبدار ایجنسی یا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ پل دوسری بار گرا ہے۔ جب پہلی بار گرا تھا تو محکمانہ
View more
Tue, 06 Jun 2023 22:27:23
بہار میں منہدم پل کے ٹھیکیدار کو ممبئی میں گورے -ملنڈ لنک روڈ کا ٹھیکہ ملنے پر تشویش کا اظہارکیا جا رہا ہے ایس پی سنگلا کنسٹرکشنز، جس نے بہار میں منہدم پل کو تعمیر کیا تھا، فی الحال کمپنی گورے گاؤں-ملنڈد لنک روڈ کے تعمیراتی منصوبے می تین پل بنا رہی ہے۔ جب کہ کانگریس کے ایک رہنما نے ٹھیکیدار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:35:23
کانگریس نے منگل کو ایک بار پھر مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اڈیشہ میں بالاسور ٹرین حادثہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کی سفارش کی اور اسے روشنی میں رہنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں بتایا۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 20:32:31
منی پور میں جاری تشدد کے درمیان انتہا پسندوں کی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہو گیا، جبکہ دو دیگر جوان زخمی ہو گئے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ 5-6 جون کی درمیانی رات کو سیرو کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے ایک گروپ کے درمیان ہونے والی گولی باری میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان مارا گیا، جبکہ آسام رائفلز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy