Tue, 06 Jun 2023 12:19:12
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہندوستان کے چوٹی کے پہلوان نے کہا ہے کہ انہیں بدنام کیا جا رہا ہے اور وہ اپنی سرکاری ملازمتوں سے دستبردار ہونے میں وقت نہیں لگائیں گے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 11:58:46
ملک میں مانسون کے داخلے میں اس بار تاخیر ہوگی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب کے جنوبی ساحل میں ایک سائیکلونک سرکولیشن بن گیا ہے۔ اس کے اثر سے کیرالہ کے ساحل پر بادل کم ہوگئے ہیں۔ ایسے میں اس سال کیرالہ میں مانسون کے پہنچنے میں تھوڑی تاخیر ہوگی۔ مئی کے آخری ہفتے میں محکمہ موسمیات نے مانسون کے 4 جون تک کیرالہ پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 11:56:04
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کر رہے پہلوانوں کی تحریک کو لے کر افواہوں کا بازار گرم نظر آ رہا ہے۔ دراصل مظاہرہ میں شامل پہلوان ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کو لے کر خبر سامنے آئی کہ ان لوگوں نے اپنے ریلوے کی ملازمت جوائن کر لی ہے۔ اس کے بعد کہا جانے لگا کہ تحریک ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 11:44:55
آندھرا پردیش میں 40 لوگوں سے بھرا ٹریکٹر پلٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ گنٹور ضلع کے پاس پیش آیا جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس حادثہ میں 22 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ضروری علاج کا انتظام کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 11:39:10
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست مہاراشٹر میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کے متعلق ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔ شندے نے کہا کہ بالا صاحب کی شیوسینا (شندے گروپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئندہ تمام انتخابات بشمول میونسپل کارپوریشن انتخابات ایک ساتھ لڑیں گے۔ شندے نے اپنے بیان کے ذریعے ریاست میں جاری شندے شیوسینا اور بی جے پی کے انتشار کی چہ می گوئیوں کو ختم کر دیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 11:35:36
مرکزی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے کالجوں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی این آئی آر ایف رینکنگ جاری کی ہے۔ مجموعی رینکنگ میں آئی آئی ٹی مدراس ملک کا بہترین تلعیمی ادارہ بنا ہے، وہیں کالجوں کی رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس کالج کو پورے ملک کا بہترین کالج قرار دیا گیا ہے۔ اس رینکنگ میں دہلی یونیورسٹی کا ہی ’ہندو کالج‘ دوسرے مقام پر ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 11:04:28
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کے ذریعہ لگائے گئے جنسی استحصال اور چھیڑ چھاڑ کے الزامات پر عوام کی رائے جاننے کے لیے سی ووٹر کے ذریعہ اے اے این ایس کے لیے کیے گئے ایک خصوصی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ بیشتر ہندوستانیوں کو لگتا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کا بی جے پی پر منفی اثر پڑے گا۔
View more
Tue, 06 Jun 2023 10:47:12
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ قانون میں 12 سال سے زیادہ عمر کی گائے کو ذبح کرنے کی اجازت ہے۔ انسداد گئو کشی قانون کو واپس لینے کی وضاحت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ اس قانون کو واپس لینے کا فیصلہ کابینہ میں بحث کے بعد ہوگا۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 20:24:04
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی ریاست میں لوگوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال کرنے کے لیے اکسا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں سے بغیر کسی احتیاط کے بجلی کا استعمال کرنے کے لیے کہہ رہی ہے۔ ہم یہ یقینی کریں گے کہ مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال نہ ہو اور لوگوں کے ذریعہ بجلی کے اندھادھند استعمال پر روک لگائی جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy