Mon, 05 Jun 2023 20:00:45
آج صبح ہوئی برسات کی وجہ سے سڑکوں پر جو پھسلن پیدا ہوئی اس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 66 پر جالاڈی کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ مگر خوش قسمتی سے کار میں سفر کر رہے تمام مسافر بال بال بچ گئے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 19:33:57
کولورو رائکٹّے علاقے میں لوہے کی سلاخ گھونپ کر ایک نوجوان کا بے رحمانہ قتل کیا گیا ۔ مقتول کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے بکاس گونیا (22 سال) کے طور پر کی گئی ہےمنگلورو : لوہے کی سلاخ گھونپ کر نوجوان کا بے رحمانہ قتل ۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 19:21:04
پِک اَپ کے اندر درخت کے تنے لادنے کے دوران اچانک ایک تنا پھسل کر جسم پر گرنے کی وجہ سے گوپال کرشنا نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے جو کہ سولیا پلو علاقہ میں بلاک کانگریس کا صدر تھا ۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 17:40:10
کرناٹک میں سدرامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت نے بھٹکل ۔ہوناور اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر کابینی وزیر کا بمپر عطیہ دیا تو وزیر بننے کے بعد پیر کو مرڈیشور میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے جنم دن کو انوکھے انداز میں مناتے ہوئے حلقہ کے غریب عوام کو بمپر عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:47:44
اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کے بعد حادثے کے مقام پر ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ یہ جانکاری وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے دی۔ اس دوران وہ جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لاپتہ افراد کے خاندان کے افراد جلد از جلد ان کے اہل خانہ سے مل جائیں۔ انہیں جلد از جلد تلاش کیا جائے۔ ہماری ذمہ داری ابھی ختم نہیں ہوئی۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:43:11
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت کو چلانے والے اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:39:36
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والے 17 سالہ ریسلر کے والد نے اتوار کی دیر رات گئے کہا کہ انہوں نے الزامات واپس نہیں لیے ہیں۔ متاثرہ کے والد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیان (الزامات) کو واپس لینے کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:36:42
اڈیشہ پولیس نے کہا کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا آپریٹرز بالاسور میں ہوئے المناک ٹرین حادثے کو شرارتی انداز میں فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ پولیس کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹس کی ایک سیریز میں کہا گیا کہ جی آرپی، اڈیشہ کی طرف سے حادثے کی وجہ اور دیگر تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 05 Jun 2023 13:33:40
کانگریس نے اتوار کے روز اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا اور الزام لگایا کہ وہ ریل کی حفاظت پر توجہ دینے کے بجائے صرف ٹرینوں کو جھنڈی دکھا رہی ہے۔ پارٹی نے اوپر سے نیچے تک لوگوں کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور حکومت سے جوابدہی طے کرنے کا کیا مطالبہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy