Thu, 08 Jun 2023 22:36:23
اڈیشہ میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹریپل ٹرین ایکسیڈنٹ کے چھ دن بعد بھی کئی ایسی لاشیں ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کئی فیملی اپنے لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش میں اسپتالوں اور مردہ خانوں کی خاک بھی چھان رہے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 19:11:04
بینگلورو دیہی ضلع میں نیلمنگلا تعلقہ میں واقع کمبالو سمستھان مٹھ کے چیف سوامی چنّا ویرا شیوا اچاریہ کی طرف سے دابسپیٹے پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ایک شکایت کے مطابق فیس بک پر ان کے ساتھ دوستی بنانے والی ایک خاتون نے انہیں 48 لاکھ روپوں کا چونا لگایا ہے ۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 19:07:51
کاروار میں محکمہ ماہی گیری کی جائزاتی میٹنگ کے دوران وزیر منکال وئیدیا نے ضلع کے لئے ضروری سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کے تعلق سے اہم اشارے دئے جس کے بعد کانگریسی حکومت کے دوران ضلع شمالی کینرا میں دو سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹلس قائم ہونے کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 18:44:18
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر٥ جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم اسکول، نیو شمس اسکول میں بھی منایا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ماہر ماحولیات کے ذریعے طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 16:01:48
بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ جس کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں کے کنووں میں پانی ہمیشہ بھرا رہتا تھا، اکثر جگہوں پر اُن کنووں میں گٹر کا پانی جمع ہوجانے سے کنویں برباد ہوچکے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:26:39
مہاراشٹر کے کولہاپور میں تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 36 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 5 نابالغ ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی ہے اور حالیہ واقعے کے بارے میں افواہوں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:16:26
بنگلہ دیش کے سلہٹ ضلع میں بدھ کے روز ٹرک اور پک اَپ وین کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 25 لوگ جاں بحق ہو گئے جب کہ 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:06:07
)ڈبلیو ایف آئی چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے اپنا مظاہرہ بھلے ہی ختم کر دیا ہے، لیکن انھوں نے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان رسہ کشی کا ماحول ہے، لیکن گفت و شنید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان سنگیتا-ببیتا کے والد اور ونیش پھوگاٹ کے چچا مہاویر پھوگاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’حکومت نے بات
View more
Thu, 08 Jun 2023 11:02:30
راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں داخل ہوئے۔ الزام ہے کہ ان کار سوار لڑکوں نے یونیورسٹی کیمپس روڈ سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy