Wed, 07 Jun 2023 16:50:07
بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو ریاست کے 9 اضلاع میں گرمی کی لہر کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے۔ ادھر شدید گرمی کی وجہ سے صحت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 16:47:03
غازی آباد میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی آئی ایس) کی ٹیم نے مورٹا انڈسٹریل ایریا میں میسرز ریڈ وینس ڈسٹلری فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ ٹیم نے یہاں بوتل بند پانی کی غیر قانونی تیاری کا پردہ فاش کیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 16:44:24
کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف امیروں کے لیے کام کرتی ہے اور اسے غریبوں، پہلوانوں، جوانوں اور کسانوں کی سے کوئی پرواہ نہیں ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:54:22
وزیر داخلہ جی پر میشور نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منگلور ومیں اخلاقی پولیس گرمی کو روکنے کے لئے ایک ایجنسی فرقہ وارانہ ونگ شروع کیا جائے گا۔ منگلور و میں انہوں نے ویسٹ زون کے آئی جی پی اور منگلور وسٹی پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ بات چیت کی۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:33:30
7جون بروزبدھ ممبئی سے عازمین حج کی روانگی کا آغازعمل میں آئے گا۔ممبئی سے عازمین کا پہلا جہاز صبح 10بجکر 40 منٹ پر سہار انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جبکہ دوسرا جہاز رات میں 8 بجکر40 منٹ پر پرواز کرےگا۔ ان میں فی جہاز298 عازمین حج سوارہوں گے جبکہ دونوں جہازوں میں 596 عازمین سوار ہوں گے۔ ممبئی سے آج روانہ ہونے والے عازمین کے پہلے قافلے میں زیادہ ترممبئی اورتھانے کے عازمین شامل ہیں۔ واضح
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:29:56
انڈین کشتی فیڈریشن کے سابق صدر اورقیصرگنج سےبی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین پہلوانوں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں جہاں برج بھوشن کا قافیہ تنگ ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے وہیں پہلوانوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ اس معاملے کو اس کے انجام تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اگر انہیں اپنی سرکار نوکری چھوڑنی پڑی تو وہ اس سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:23:16
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں امیروں کی مدد کی ہے اور غریبوں کے ساتھ صرف دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے تُک بندی کرتے ہوئے مودی حکومت کی مدت کو ’متر کال‘ قرار دیا اور کہا کہ اس دوران کیا کیا ہوا یہ یاد دلانا ضروری ہے!
View more
Wed, 07 Jun 2023 12:11:48
ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے دوسرے ایڈیشن میں خطابی مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کا دوسرا فائنل 7 جون یعنی بدھ کے روز لندن کے ’دی اوول‘ میدان میں شروع ہوگا جو کہ 11 جون تک کھیلا جائے گا۔ 12 جون کو ایک ریزرو دن بھی رکھا گیا ہے تاکہ اگر بارش کا خلل پڑے تو خراب وقت کا ازالہ کیا جا سکے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 11:59:25
سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنالیا 'ورجن ہائپرلوپ’ نامی برق رفتار ٹرین کی مدد سے اب 80کلومیٹر جدہ سے مکہ اور مکہ سے جدہ تک کا سفر 5 منٹ تک کے معمولی وقت میں ممکن ہو سکے گا جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہو گا عرب میڈیا کے مطابق ‘ہائپر لوپ ون’ نامی امریکی کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy