Thu, 08 Jun 2023 10:42:43
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی سی فائنل کا پہلا دن آسٹریلیا کے نام رہا۔ آج کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 85 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 327 رن کا بڑا اسکور کھڑا کر لیا ہے۔ آج کے کھیل کا پہلا گھنٹہ بھلے ہی ہندوستان کے نام رہا، لیکن ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچری نے آسٹریلیا کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:38:52
اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ہوئے ٹریپل ٹرین حادثہ کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے جائے حادثہ اور بہناگا اسٹیشن سے کچھ ثبوت جمع کیے ہیں جہاں 2 جون کی شام خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ انھوں نے سبھی ملازمین سے پوچھ تاچھ کی اور کچھ ریلوے ملازمین کے موبائل فون بھی ضبط کیے جو حادثہ کے وقت ڈیوٹی پر تھے۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:35:31
اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ نیپال کی ایک فیملی کے ساتھ پیش آیا ہے۔ معاملہ کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک فیمل
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:29:09
مہاراشٹرا کے کولہاپور میں پولیس نے چہارشنبہ کے دن سینکڑوں احتجاجیوں کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج کے مدنظر کولہاپور میں جمعرات تک انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 10:11:34
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کر رہے پہلوانوں نے آج مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے 6 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پہلوانوں نے اپنے مظاہرہ کو 15 جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Thu, 08 Jun 2023 00:20:12
کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے بجائےبجلی نرخ میں اچانک اضافہ سے بھٹکل کے عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، پتہ چلا ہے کہ لوگوں کو ہرماہ جتنا بل موصول ہورہا تھا، اس ماہ کسی کو ایک ہزار روپیہ زائد موصول ہوا ہے تو کسی کو دوہزار روپیہ اور کسی کو تین تین ہزار روپیہ زائد بل موصول ہوا ہے، بعض لوگوں نے بتایا کہ انہیں سیدھے سیدھے ڈبل رقم کا بل ملا ہے۔ جس کو دیکھ کرع
View more
Wed, 07 Jun 2023 21:09:29
گوا سے ممبئی کے لئے جو 'وندے بھارت ایکسپریس' ٹرین شروع کی جا رہی ہے اسے منگلورو تک توسیع دینے کا مطالبہ اڈپی کے ایم ایل اے یشپال سوورنا نے کیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 21:05:07
ریاستی حکومت نے تعلیمی نصاب میں داخل کیے گئے آر ایس ایس کے بانی کیشو بلی رام ہیڈگیوار سے متعلقہ اسباق کے علاوہ بی جے پی کے دور حکومت میں شامل کیے گئے دیگر تمام اسباق کو نصاب سے خارج کرنے کا تہیہ کیا ہے اور اساتذہ کو امسال ایسے اسباق کی تدریس نہ کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2023 17:02:28
مہاراشٹر کے کولہاپور میں کچھ نوجوانوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اورنگ زیب کی تعریف پوسٹ ہونے کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ ہندو تنظیموں نے کارکنوں سے بدھ یعنی آج 7 جون کو کولہا پور کے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک پر جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy