Sat, 10 Jun 2023 11:36:21
حکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ Biparjoy نامی سمندری طوفان اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا اور شمال۔ شمال مشرق کی طرف بڑھے گا۔ اس کے ساتھ ہی ساحلی کرناٹک سمیت مہاراشٹرا اور گوا کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:33:57
جنسی ہراسانی کے الزامات میں گھرے کشتی فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں کیونکہ عالمی ریفری جگبیر سنگھ نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف گواہی دی ہے۔ نیوز پورٹل ’ آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق جگبیر سنگھ نے چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون پہلوان نے خود کو برج بھوشن سے چھڑایا تھا اور اس پہلوان نے برج بھوشن کو دور دھکیل دیا تھا۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:27:51
اتر پردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت میں پولیس کے روزانہ نئے کارنامے سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ کارنامہ اوریا میں دیکھنے کو ملا جہاں 50 کلو چاندی کی لوٹ معاملے میں یوپی پولیس کا داروغہ اور جوان ہی ماسٹر مائنڈ نکلا۔ اوریا پولیس نے باندا کے ایک کاروباری سے 50 کلوگرام چاندی لوٹنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:20:09
کانگریس نے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر تریویندر سنگھ راوت کے ذریعہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو حب الوطن بتائے جانے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سکریٹری ویبھو والیا نے تریویندر سنگھ راوت کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ باپو کے قاتل کو حب الوطن بولنا صرف باپو کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی بے عزتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے پ
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:16:43
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے تیسرے دن ہندوستانی کھلاڑیوں نے بلے بازی اور گیندبازی دونوں ہی شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ حد تک آسٹریلیا پر دباؤ بنایا ہے، لیکن پہلی اننگ میں 173 رنوں کی ملی سبقت آسٹریلیا کے لیے بہت بڑی راحت ثابت ہو رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:10:32
این سی ای آر ٹی (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کی کتابوں میں حال ہی میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے یوگیندر یادو اور سہاس پلشیکر مایوس ہیں اور این سی ای آر ٹی سے گزارش کی ہے کہ ان کے نام جو کتابوں میں بطور چیف ایڈوائزر (مشیر) شامل ہیں، انھیں ہٹا دیا جائے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 11:07:00
چین جو اروناچل اور لداخ میں دراندازی کرکے اپنا انفراسٹرکچرتعمیر کررہا ہے ، اب اس کے تعلق سے رپورٹس ہیں کہ اس نے اتراکھنڈ میں بھی ہندوستانی سرحد کے بالکل قریب اپنا گائوں بسانے کی کوشش شروع کردی ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 10:59:02
کرناٹک میں بری طرح سے شکست ملنے کے بعد بی جے پی الرٹ ہو گئی ہے اور اس نے 2024ء کے پارلیمانی الیکشن کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔ اسی کے تحت پارٹی نے مہا سمپرک ابھیان چلانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی قیادت وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کریں گے ۔ اس ابھیان میں پارٹی نے 4 ہزار ٹفن میٹنگ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔
View more
Sat, 10 Jun 2023 10:52:23
این سی پی سربراہ اور ملک کے سینئر لیڈر شردپوار یوں بھی فرقہ پرستوں کے نشانے پر رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہیں معروف سماجی کارکن نریندر دابھولکر کی طرح جان سےمارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy