Fri, 09 Jun 2023 22:15:38
مہاراشٹر میں ٹیپو سلطان اور اورنگ زیب کو لے کر سیاست دن بہ دن گرم ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست کے الگ الگ حصوں میں واٹس ایپ پر لگائے گئے اورنگ زیب کی تعریفوں پر مبنی اسٹیٹس کو لے کر ہندوتوا تنظیموں میں ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ کولہاپور اور احمد نگر میں گزشتہ دنوں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے اور اب بیڈ ضلع کے آشٹی شہر میں بھی ماحول کشیدہ ہو گئے ہیں۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 22:10:23
کرناٹک میں نوتشکیل کانگریس حکومت نے بی جے پی کے کچھ ایسے فیصلوں کو بدلنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے جس سے پارٹی کا نظریاتی اختلاف رہا ہے۔ ایسا ہی ایک منصوبہ اسکولی نصاب سے آر ایس ایس بانی کیشو بلیرام ہیڈگوار کو ہٹانے سے متعلق ہے۔س
View more
Fri, 09 Jun 2023 22:04:51
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملہ میں جاری تفتیش کے دوران اس وقت ایک نیا موڑ آیا، جب جنتر منتر پر دھرنے میں شامل ایک خاتون پہلوان پولیس حفاظت کے ساتھ برج بھوشن سنگھ کی رہائش پر پہنچی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون پہلوان کا اس طرح برج بھوشن کے گھر جانا مفاہمت کی کوشش ہو سکتی ہے۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 21:59:25
شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں تشدد پر بی جے پی اور شندے حکومت پر تنقید کی۔ سنجے راؤت نے کہا کہ کولہاپور میں جس طرح سے فسادات ہوئے یا بھڑکائے گئے اس کے پیچھے کون ہے؟
View more
Fri, 09 Jun 2023 21:56:04
منی پور میں تشدد والے حالات ہنوز بنے ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی لگاتار حالات کو قابو میں کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق سی بی آئی نے منی پور تشدد کے چھ معاملوں کی جانچ کے لیے ڈی آئی جی رینک کے ایک افسر کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ افسران نے یہ جانکاری جمعہ کے روز دی۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 21:50:13
) اڈیشہ کے بالاسور میں گزشتہ ہفتہ پیش آئے ٹرین حادثہ کا خوف اب بھی لوگوں کے ذہن میں برقرار ہے۔ خوف ان اسکولی طلبا اور اساتذہ میں بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے جس اسکول میں لاشوں کو رکھا گیا تھا۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 21:33:38
ضلع انچارج اور وزیر برائے ماہی گیری ، بندرگاہ و بری نقل و حمل منکال وئیدیا نے سرکاری پرائمری اور ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹروں کے ساتھ ایک جائزاتی میٹنگ منعقد کی اور تعلیمی و تدریس کے تعلق سے درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔
View more
Fri, 09 Jun 2023 20:33:16
بھٹکل ۔ ہوناور حلقہ کے رکن اسمبلی منکال ویدیا کو اترا کنڑ کا ضلع انچارج منسٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کے تحت کانگریس کی قیادت والی حکومت میں ماہی گیری، بندرگاہ اور اندرون ملک ٹرانسپورٹ کے بھی وزیر ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy