Tue, 13 Jun 2023 17:51:48
دودھ اور متعلق مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا اور عوام کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ اشیائے خرد و نوش کے داموں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن دودھ کے معاملہ میں کوئی راحت نہیں مل رہی۔ مئی مہینے کے لیے خوردہ افراط زر (ریٹیل انفلیشن) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مقابلہ مئی میں دودھ اور متعلق مصنوعات کی مہنگائی میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 17:46:34
ہریانہ میں کسان اپنے مطالبہ کو لے کر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور کھٹر حکومت سے آر پار کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ اپنے مطالبات کو لے کر کسان ایک بار پھر کروکشیتر میں احتجاجی مقام پر جمع ہوئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ نیشنل ہائی وے پر کسان لیڈروں کا رات بھر مجمع لگا رہا۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 13:13:33
برسات کے موسم میں کونکن ریلوے لائن پر زمین اور چٹانیں کھسکنے اور پہاڑی تودے ٹریک پر گرنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پڑنے کے معاملات پیش آتے رہتے ہیں ۔ گزشتہ سال موسلا دھار برسات کے دوران زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی دنوں تک بہت سی ٹرینوں کو ٹریک پر روکنا پڑا تھا ۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 12:27:12
شرابی ندی کے اطراف بسنے والے نوجوانوں نے ندی میں کچرہ پھینکنے والوں کے لئے انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ ندی میں کچرہ پھینکنے سے باز آجائیں۔ علاقہ کے نوجوانوں نے ایک ٹیم بناکراب کچرہ پھیکنے والوں کو رنگے ہاتھ پکڑنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 12:19:38
قومی راجدھانی دہلی میں ایک طالبہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ این ٹی اے کی طرف سے منعقد کرائے جا رہے سی یو ای ٹی پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان میں اسے حجاب پہن کر امتحان دینے سے روک دیا گیا۔ طالب علم کی جانب سے این ٹی اے کی ویب سائٹ پر بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 12:14:03
ہریانہ میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی لہر بڑھ رہی ہے۔ مرطوب گرمی عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی۔ گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث ہوا میں نمی بڑھ گئی ہے۔ تاہم، موسم میں بار بار تبدیلی کے بعد، ریاست میں گرمی کی لہر کا کوئی پھیلاؤ نہیں دیکھا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 12:10:26
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ہندوستان کے حوالہ سے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کسان تحریک کے دوران ٹوئٹر کو ہندوستان کی طرف سے کئی اکاؤنٹس بلاک کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ڈورسی کے دعوے کے مطابق ہندوستانی حکومت پر تنقید کرنے والے متعدد ٹوئٹر ہینڈلز کو بلاک کرنے کو کہا گیا تھا۔ اب اپوزیشن اس معاملے کو اٹھا کر مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ تاہم ابھی تک اس معاملے پر حکومت کی جانب س
View more
Tue, 13 Jun 2023 12:02:46
دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی کنیت تبدیل کرنے کا حق ہے اگر وہ چاہتے ہیں کہ انہیں کسی خاص ذات سے نہ پہچانا چائے، جس سے وہ تعصب کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تاہم، عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ اس تبدیلی سے اپنائی گئی ذات یا کنیت سے منسلک ریزرویشن جیسا کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 11:57:55
سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی میں بائیک ٹیکسیوں یعنی دو پہیہ گاڑیوں کو (ایک ایپ کے ذریعے بکنگ کرکے) کرائے پر چلانے پر پابندی لگا دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy