Tue, 13 Jun 2023 11:16:58
اتراکھنڈ کا اترکاشی ضلع گزشتہ کچھ دنوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ ماحول اتنا خراب ہو گیا ہے کہ ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کو راتوں رات اپنا کاروبار سمیٹ کر بھاگنا پڑ رہا ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2023 11:07:35
کانگریس حکومت کی تشکیل ہوتے ہی گزشتہ بی جے پی حکومت کی دھاندلی بے نقاب ہونی شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود میں عوام کو معلومات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن چلانے کے نام پر صرف ایک خاتون کو ماہانہ 4لاکھ روپے کی تنخواہ دئیے جانے کا معاملہ سامنے آنے پر ضمیر احمد خان نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کون اتنا بڑا شخص ہے جس کو چیف سکریٹری سے3 گنا زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔محکمہ اقلیتی بہبود کی
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:27:28
دہلی میں اولا، اوبر اور ریپیڈو جیسی کمپنیوں کی بائیک سروس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والی ریاستی حکومت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کیب ایگریگیٹر کمپنیوں کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:22:36
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اپنے تازہ ترین بلیٹن میں مطلع کیا ہے کہ ‘انتہائی شدید سمندری طوفان’ شمال شمال مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور 15 جون کو سوراشٹرا، کچھ اور مانڈوی (گجرات) اور کراچی (پاکستان) کے درمیان پاکستانی ساحلوں کو دوپہر تک پار کرنے کا امکان ہے۔ تب تک یہ ایک انتہائی شدید سمندری طوفان بن جائے گا اور اس دوران 125-130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:16:56
کانگریس پارٹی نے گزشتہ سوا مہینے سے منی پور میں جاری تشدد کو لے کر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم اپنی خاموشی توڑیں اور جلد از جلد منی پور کا دورہ کریں۔ سبھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور سبھی متاثرین سے ملنے کے لیے ایک قومی کل جماعتی نمائندہ وفد کو منی پور بھیجا جائے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:13:51
کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچیں اور کاگنریس کی انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ان گارنٹی کو پورا کیا جائے گا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:10:05
ہندوستان کے شہریوں کی ذاتی جانکاریاں ٹیلی گرام میسجنگ پلیٹ فارم پر لیک ہو گئی ہیں۔ یہ وہ جانکاریاں ہیں جو شہریوں نے کووڈ وبا کے دوران ویکسین ڈوز لینے کے لیے حکومت کے ’کووِن پورٹل‘ پر ڈالی گئیں تھیں۔ ان میں لوگوں کے نام، پتہ، موبائل نمبر وغیرہ جیسی جانکاریاں شامل ہیں۔ حالانکہ دو سال پہلے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر آر ایس شرما نے کووِن ویب سائٹ سے جانکاریاں لیک ہونے کی خبروں کو خارج
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:03:25
شیو سینا (یو بی ٹی) نے پیر کو وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے الندیہ سے پنڈھر پور تک سنت گانیش مہاراج کی سالانہ یاترا میں شرکت کرنے والے یاتریوں پر بلا اشتعال پولیس لاٹھی چارج کے لئے مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 23:01:01
سماج وادی پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک نیا نعرہ '80 ہراؤ، بی جے پی ہٹاؤ' لے کر آئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اگر 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہے تو اتر پردیش کے ووٹروں کو ریاست کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانا چاہیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy