Thu, 15 Jun 2023 11:54:33
کرناٹک ہائی کورٹ نے بیدر کے شاہین اسکول کے انتظامیہ کے 4 افراد کے خلاف درج غداری کے مقدمہ کو کالعدم کر دیا۔جہاں جنوری 2020 میں سی اے اے اور این آری کے خلاف چوتھی ، پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبہ نے ایک ڈرامہ پیش کیا تھا۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 11:14:13
گردابی طوفان بپرجوئے آج شام گجرات کے ساحل تک پہنچ جائے گا اور یہ کچھ ضلع میں جاکھاؤ بندرگاہ سے ٹکرائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق جمعرات کی شام جب طوفان ساحل سے ٹکرائے گا تو اس کی رفتار 125 سے 150 کلومیٹر تک ہوگی۔ ممکنہ نقصان کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومت کے ساتھ انتظامیہ بھی راحت اور بچاؤ کے کام کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 10:58:34
برسات کے موسم میں سمندر میں اچھال اور تیز لہروں کی وجہ سے انسانی جانوں کو درپیش خطرے کی وجہ سے مرڈیشور ساحل پر سیاحوں کے پانی میں اترنے اور تیرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 21:07:49
مہاراشٹر میں ایک بار پھر مویشی لے جا رہے مسلم شخص کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں مویشیوں کو لے جا رہے 23 سالہ لقمان انصاری کا گئو رکشکوں نے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 21:02:26
گجرات کے تاپی ضلع میں مایاپور اور دیگاما گاؤں کو جوڑنے والی مندھولا ندی پر زیر تعمیر پل منہدم ہو گیا ہے۔ اس حادثہ میں فی الحال کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:29:20
سی بی آئی بالاسور ٹریپل ٹرین حادثہ کی جانچ کر رہی ہے، وہیں کانگریس نے بدھ کے روز ریلوے بورڈ کے ایک رکن کے ذریعہ لکھے گئے خط میں پیش کیے گئے پانچ معاملوں پر سوال اٹھایا ہے اور پوچھا ہے کہ کیا سی بی آئی اس کی بھی جانچ کرے گی؟
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:25:56
منی پور میں تشدد کی آگ ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھی ہے۔ ریاست کے کھامین لوک علاقے میں فائرنگ کے دوران 9 افراد کے ہلاک ہو جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولی باری کے واقعہ میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے امپھال لے جایا گیا ہے۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:22:24
تمل ناڈو کے بجلی کے وزیر وی سینتھل بالاجی کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ دریں اثنا، حراست میں سینتھل بالاجی کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں چنئی کے اومندورار سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
View more
Wed, 14 Jun 2023 20:18:45
اتراکھنڈ کے اترکاشی میں لو جہاد کے خلاف 15 جون کو مہاپنچائیت بلائی گئی ہے، جس کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ وکیل شاہ رخ عالم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طبقہ کو جگہ خالی کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو اشتعال انگیز تقریر کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تقریب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ت
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy