Mon, 12 Jun 2023 12:23:55
خواتین کے لئے شکتی یوجنا کے تحت ٹرانسپورٹ بس کی مفت نقل و حرکت شروع کئے جانے کے چند ہی لمحوں بعد چترادرگہ میں کے ایس آرٹی سی بس حادثہ پیش آیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 12:14:28
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں پچھلے دو روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق راجوری کے نوشہرہ علاقے میں دو روز قبل 22سالہ جیت کمار ولد کستوری لال ساکن وارڈ نمبرپانچ نوشہرہ پر اسرار طورپر لاپتہ ہوا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 11:57:18
مرکز میں مودی حکومت آئین کو بدلنے اور ملک میں قانون کے راج کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔یہ الزام بہار جنتال متحدہ کے جنرل سکریٹری و دانچارج دربھنگہ کمشنری نے پریس بیان جاری کر کے لگایا ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 11:52:52
احتجاج کرنے والے پہلوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلو ایف آئی) کے سربراہ اور اتر پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کی قیادت میں پہلوانوں نے کہا کہ جب تک سنگھ کو سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا جاتا وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 11:46:28
ایک طرف پہلوان ڈبلیو ایف آئی کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جن پر جنسی استحصال کا الزام ہے۔ دوسری طرف سنگین الزامات سے بے خوف برج بھوشن سنگھ نے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 11:42:42
پاکستان ٹھہرا پاکستان! وہاں سیاست کے دو تین بنیادی اصول ہیں۔ اول، ملک زمینداروں کا ہے اور ان کے مسئلہ کا تحفظ نظام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ دوئم فوج اس بنیادی نظریہ کی نگہبان ہے، اور سوئم اگر ملک میں کوئی سیاستداں یا شخص ان بنیای اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو اس گناہ کی قیمت چکانی پڑے گی۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 11:39:17
اب یہ بات بالکل روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بزعم خود دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ہندوستان کی حکمراں پارٹی بی جے پی کانگریس کے سابق صدر، سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئر رہنما راہل گاندھی سے بری طرح خائف ہے۔ وہ موقع بموقع اپنے اس خوف کا اظہار اپنے اقدامات، بیانات اور فیصلوں سے کرتی رہتی ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 11:34:08
مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان ’بیپرجوئے‘ گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا اور ایک انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2023 11:29:10
مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 12 جون کو سنسکاردھانی جبل پور سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں۔ وہ یہاں یادگار شہدا پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy