Thu, 15 Jun 2023 20:59:06
گجرات حکومت نے گجرات ہائی کورٹ میں کارکن تیستا سیتلواڑ کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی اور 2002 کے فسادات سے متعلق ایک کیس میں ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ان کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے دلائل پیش کیے۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 20:56:41
مہاراشٹر کے کئی شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ریٹیل مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قیمت 30 روپے فی کلو سے بڑھ کر 50-60 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ لوکھنڈ والا کمپلیکس، اندھیری، ہائیکو پوائی اور جے این روڈ، ملنڈ میں ہفتے کے آخر میں قیمتیں بڑھ کر 40 روپے ہو گئیں۔ بدھ کو نئی ممبئی کے بوریولی، پریل، نیرول اور تھانے کے کلوا میں ٹماٹر کی قیمت 50-60 روپے تک پہنچ گئی۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 20:52:43
خبر کے مطابق دہلی پولیس نے ایک نابالغ پہلوان کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو کلین چٹ دے دی ہے۔ دہلی پولیس نے جمعرات 15 جون کو برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف 7 پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر دو عدالتوں میں چارج شیٹ داخل کی۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 20:44:20
دہلی کے مکھرجی نگر واقع ایک کوچنگ سنٹر میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ دوپہر آج دوپہر لگی جب کوچنگ سنٹر میں طلبا پڑھائی کر رہے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ سے طلبا کے درمیان افرا تفری پھیل گئی اور سبھی اپنی جان بچانے کے لیے راستہ تلاش کرنے لگے۔ ہر طرف چیخ پکار بھی مچ گئی اور فوری طور پر آتشزدگی کی اطلاع پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی دی گئی۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 18:49:35
بیلگام چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام تاجروں اور صنعت کاروں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف خاموش احتجاجی ریالی نکالی اور ریاستی وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 17:16:37
اے پی سی آر کی بروقت مداخلت کے بعد شدت پسند ہندو تنظیموں کی طرف سے منعقد کی گئی مہا پنچایت کو رد کردیا گیا ہےجس کے ساتھ ہی ریاست اُترا کھنڈ میں امن و امان بحال ہو گئی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف بلائی گئی مہا پنچایت کے اعلان سے پوری ریاست میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تھی، بالخصوص مسلمانوں کی زمین تنگ کی جارہی تھی، مگر شہری حقوق کے تحفظ کے لیے قائم ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائس (اے پی
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:41:56
گروہا جیوتی اسکیم کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ ہر گھر کو 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا ریاستی کانگریس حکومت نے اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:28:00
دہلی، سمیت اتر پردیش، بہار، اتراکھنڈ، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور آس پاس کے علاقوں سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کا اثر ہے- کئی مقامات پر درجہ حرارت40ڈگری یا اس سے بھی تجاوز کر گیا ہے- کئی ریاستوں میں دوپہر کے وقت لو اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں - وہیں پورے موسم گرما کا سب سے بڑا قہر اب دیکھنے کو مل رہا ہے- دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41/ اور کم از کم 28ڈگری سیلسیس رہنے کا
View more
Thu, 15 Jun 2023 12:23:52
اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں 15 جون کو منعقد ہونے والی ہندو تنظیموں کی مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ مہاپنچایت لو جہاد کے حوالے سے ہونے والی تھی۔ چونکہ یہاں 14 سے 19 جون تک دفعہ 144 نافذ ہے، لہذا مہاپنچایت کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy