Sun, 18 Jun 2023 07:52:41
منی پور میں میتئی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی تشدد کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ شرپسندوں نے جمعہ (16 جون) کی رات تھونگجو میں بی جے پی کے دفتر پر حملہ کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں دفتر میں پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دفتر کے پنکھے توڑ دیئے گئے ہیں۔ شرپسندوں نے بی جے پی کے جھنڈوں کو اکھاڑا اور پھینک دیا۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 07:47:22
غیر بی جے پی حکمراں ریاستیں اکثر مرکزی حکومت پر سرکاری جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔ اس تعلق سے تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت نے ایک سخت قدم اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز ریاست میں سی بی آئی کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 07:39:16
گجرات کے بعد اب راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوئے کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح سے ہی باڑمیر، سروہی، ادے پور، جالور، جودھ پور اور ناگور میں بارش ہو رہی ہے۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 07:34:33
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کو کہا کہ آئین ان کے لیے قرآن، گیتا اور بائبل ہے، انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ کی بات آتی ہے تو یہ ہر ایک ہندوستانی کے لیے مقدس کتاب ہے۔ وزیر جی پرمیشور تبدیلی مذہب قانون میں ترمیم کی مخالفت پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 21:59:08
ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں گرمی نے اپنا قہر برپا کر رکھا ہے۔ ان ریاستوں میں اتر پردیش بھی شامل ہے جہاں روزانہ گرمی اور لو کے تھپیڑوں کی زد میں آنے سے بڑی تعداد میں لوگ بیمار پڑ رہے ہیں اور اموات کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 21:48:01
200 یونٹ تک گھریلو مقاصد کے لیے مفت بجلی حاصل کرنے والی گروہا جیوتی اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا عمل کل 18 جون سے شروع ہورہاہے۔بتایا گیا ہے کہ اسکیم کے لئے https://sevasindhu.karnataka.gov.in پورٹل پرتفصیلات درج کرنا ہوگا۔ موبائل فون/کمپیوٹر/لیپ ٹاپ سے بھی اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 20:03:37
بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کے پی ایس آئی ہنومنت کڈگنٹی اور فوڈ انسپکٹر پانڈونائک نے پورورگہ چیک پوسٹ پر ایک ماروتی سوزوکی کار پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر گاڑی پر موجود راشن چاول کو اپنی تحویل میں لے لیا۔چھاپہ ماری کی یہ واردات سنیچر کو پیش آئی۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 16:05:06
جنوبی کینرا میں ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری نبھانے والے روی کمار ایم آر کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پر مولئی موہیلن کو نئے ڈی سی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 17 Jun 2023 16:01:23
ماہی گیری ، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل کے وزیر منکال وئیدیا نے جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کا دورہ کیا اور وہاں پر سرکاری افسران کے ساتھ میٹنگس منعقد کرتے ہوئے سمندری کٹاو کی وجہ سے علاقے کے عوام ، ماہی گیری اور مچھیروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy