Mon, 19 Jun 2023 11:42:12
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے روزگار کے معاملے پر ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے پی ایس یو (پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ) سیکٹر میں روزگار کے مواقع کم ہونے پر ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے ملک میں روزگار میں کمی کے لیے حکومت کو زمہ دار ٹھہرایا۔
View more
Mon, 19 Jun 2023 11:19:13
کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 22 جون کو کانگریس حکومت کی طرف سے برقی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے طور پر ریاست بھر میں بند کا اعلان کیا ہے۔ یونین نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے برقی کے نئے چارجز کے اثرات کے بارے میں حکومت کو مطلع کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا اور انہوں نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 19:34:03
جال پھینک کر مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ایک شخص سمندر میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد عرفان داول ابن یعقوب داول (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات بھٹکل سے قریب 30 کلو میٹر دور، پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی قصبہ میں اتوار دوپہر کو پیش آئی۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 13:35:39
مسقط سے گوا آنے کےدوران فلائٹ میں اچانک ایک بھٹکلی خاتون مسافر کی طبیعت بگڑ جانے سے فلائٹ کو ممبئی میں ہنگامی طور پر اُتارنا پڑا اور خاتون کو ائرپورٹ کے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔واقعہ اتوار صبح قریب ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 09:03:21
حیدر آباد کے ایک کالج نے باحجاب طالبات کو امتحان میں اس وقت تک بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جب تک کہ انھوں نے اپنا حجاب اتار نہیں لیا۔ واقعہ جمعہ کو رنگا ریڈی ڈگری کالج فار وومین میں پیش آیا۔ طالبات کا الزام ہے کہ کالج انتظامیہ نے ان سے برقع ہٹانے کے لیے کہا، اور جب انھوں نے منع کیا تو امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ 30 منٹ کے بعد جب طالبات نے مجبوراً برقع اتارا، تبھی مینجمنٹ نے انھیں امتحان ہال میں
View more
Sun, 18 Jun 2023 09:00:40
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر سنجے سنگھ نے ہفتہ کو بی جے پی پر بھگوان رام کے نام پر عام لوگوں کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ‘جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ریل، سیل، ایل آئی سی، کوئلہ، بینک، سڑک، بجلی پانی سب بیچ رہے ہیں۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 08:57:01
گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے منی پور تشدد کی آگ میں جل رہا ہے، لیکن ابھی تک وزیر اعظم نریندر مودی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس خاموشی پر کانگریس نے حیرانی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ پی ایم مودی کو کم از کم امن کی اپیل ضرور کرنی چاہیے۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 08:53:21
مغربی یوگانڈا میں ایک اسکول پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد 41 افراد کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ دہشت گردانہ حملہ جمعہ کی شب تقریباً 11 بجے کیا گیا جس میں 38 طلبا سمیت 41 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ سبھی زخمیوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔
View more
Sun, 18 Jun 2023 08:24:12
شمالی سکم میں بھاری بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 2000 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ شمالی سکم کے ضلع ہیڈکوارٹر منگن سے چنگ تھانگ جانے والی سڑک پیگونگ سپلائی کھولا پر بند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ اس کے نتیجے میں 1975 ملکی اور 36 غیر ملکی سیاح لاچین اور لاچنگ کے علاقوں میں ہوٹلوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy