Thu, 22 Jun 2023 00:30:58
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایت یافتہ کانگریس اُمیدوار منکال وئیدیا کی اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت، پھر اُنہیں ریاستی وزیر سمیت اُترکنڑا کے انچارج وزیر بنائے جانے پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی طرف سے ان کے لئے تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بھٹکل کے تمام اسپورٹس سینٹروں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 20:16:36
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آرین خان ڈرگ کیس سے متعلق 25 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کے معاملے میں مبینہ طور پر این سی بی کے ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا ساتھ دینے کے ملزم سیم ڈیسوزا سے اپنے ہیڈ کوارٹر میں نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ اس سے بدھ کو دوبارہ تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 20:04:40
راجستھان میں بپرجوئے گردابی طوفان کے سبب ریکارڈ بارش درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے افسران کے مطابق بپرجوئے کے سبب راجستھان میں اوسط 28.74 ملی میٹر کے مقابلے 92.09 ملی میٹر بارش ہوئی، جو 220 فیصد سے زیادہ ہے۔ بپرجوئے گردابی طوفان کے سبب ہوئی موسلادھار بارش سے باڑمیر، جودھپور، پالی، سریہی اور جالور ضلعوں میں سیلاب آ گیا۔ علاوہ ازیں اجمیر میں بھی زوردار بارش ریکارڈ کیے جانے کے بعد سیلاب کا نظارہ
View more
Wed, 21 Jun 2023 13:49:55
جموں و کشمیر کے سری نگر میں منگل کو 33.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے ساتھ موسم کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کل سری نگر موسم کا اب تک کا سب سے گرم دن تھا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ آنے والے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں م
View more
Wed, 21 Jun 2023 13:43:51
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حکام کوجھوٹی خبروں کی مہمات کی اصل کا پتا لگانے کی ہدایت دی۔ ان کے دفتر نے منگل کو یہ بیان جاری کیا جس کے مطابق ریاست میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بڑے پیمانے پر جھوٹی خبروں کی مہمات چلائی جارہی ہیں جس کے بعد یہ احکام جاری کیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 13:30:36
بنگلورو میں مسلسل بارش اور ٹریفک جام سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے علاقوں میں ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی اہم شاہراہیں زیرآب ہیں۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 13:22:57
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو کہا کہ مرکزی حکومت میں لاکھوں عہدے خالی پڑے ہیں لیکن مودی حکومت انہیں بھر نہیں رہی ہے اور یہ اس کی ترجیحات میں بھی نہیں ہے۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 12:51:56
اڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی سی بی آئی جانچ کے دوران ریلوے ملازم کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو ریلوے نے غلط قرار دیا ہے۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (SER) نے منگل کو واضح کیا کہ اس کا کوئی بھی ملازم لاپتہ یا مفرور نہیں ہے اور سبھی اڈیشہ میں ہوئے ٹرین حادثے کی تحقیقات میں سی بی آئی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 21 Jun 2023 12:25:59
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ریاستی دورہ امریکہ کے دوران اسکالرز، ادیبوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس پر کانگریس نے بدھ کو کہا کہ وہ بحران کے وقت منی پور کو جان بوجھ کر نظر انداز کر کے وزیر اعظم کے طور پر اپنے فرض کی انجام دہی میں پوری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy