Tue, 27 Jun 2023 12:08:03
پاکستان میں پری مانسون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں 23 افراد کی جانیں گئیں۔ حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
View more
Tue, 27 Jun 2023 11:58:16
ہماچل پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی لگاتار بارش کے سبب مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ پیر کے روز ریاست میں لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے تقریباً 103 کروڑ روپے کے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ شدید بارش کے سبب 21 مکانات اور 6 گئوشالاؤں کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
View more
Tue, 27 Jun 2023 11:52:36
کانگریس نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر کی پارٹی بی آر ایس (بھارتیہ راشٹر سمیتی) کو آج شدید جھٹکا دیا۔ دراصل سابق رکن پارلیمنٹ پونگولیٹی شرینواس ریڈی اور تلنگانہ کے سابق وزیر جپلی کرشنا راؤ سمیت 35 لیڈران 26 جون کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔
View more
Tue, 27 Jun 2023 11:44:31
گجرات کو چیلنجز کی دوہری مار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف ریاست نے کچھ دن پہلے ہی گردابی طوفان ’بپرجوئے‘ کا سامنا کیا اور اس کے اثرات سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، تو وہیں دوسری طرف جنوب مغربی مانسون کے سبب ہوئی موسلادھار بارش اور آبی جماؤ سے پریشانی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
View more
Tue, 27 Jun 2023 11:32:44
حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفات‘ کی ادائی کے لیے 25 لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہو گئے ہیں جہاں وہ مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنیں گے۔ لاکھوں عازمین حج نے پیر کو پیدل یا بسوں میں سوار ہو کر مکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہر میں سالانہ حج کی ادائی کے لیے جمع ہوئے ہیں جہاں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حج حاضری کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔
View more
Mon, 26 Jun 2023 23:22:55
منی پور میں تقریباً دو ماہ سے تشدد جاری ہے اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی و مرکزی حکومت کے ذریعہ کوششیں بھی لگاتار ہو رہی ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ منی پور تشدد واقعہ پر اب تک کوئی بھی بیان نہیں دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 26 Jun 2023 23:17:16
دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد لوگوں میں بے چینی اور الجھن پیدا ہو گئی ہے کہ کس کا بل بڑھے گا اور کس کا نہیں۔
View more
Mon, 26 Jun 2023 22:04:41
جنوب مغربی مانسون اتوار کو دہلی پہنچ گیا، جس سے قومی دارالحکومت میں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ زبردست بارش ہوئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کو کہا کہ اگلے دو دنوں کے دوران گجرات، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے باقی حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔
View more
Mon, 26 Jun 2023 21:59:51
دہلی کے لوگوں کو گرمی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا ہے۔ بی ایس ای ایس علاقوں میں بجلی تقریباً 10 فیصد مہنگی ہو جائے گی۔ دراصل دہلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy