Wed, 28 Jun 2023 22:31:48
کرناٹک پولیس نے راہل گاندھی اور کانگریس لیڈران کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے اور قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملے میں بی جے پی آئی ٹی سیل کے نیشنل کوآرڈنیٹر امت مالویہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ امت مالویہ پر بنگلورو پولیس نے قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے کے تعلق سے معاملہ درج کیا ہے۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 22:27:14
پارلیمانی اجلاس کو لے کر جلد ہی مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت والی سی سی پی اے کی میٹنگ ہوگی جس میں اجلاس کی تاریخ پر مہر لگے گی۔ لیکن ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 17 جولائی سے شروع ہونے کی امید ہے، جو کہ 10 اگست تک چل سکتی ہے۔ سی سی پی اے کی میٹنگ میں ان تاریخوں کے متعلق جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا، لیکن ایک بات تو یقینی ہے کہ پارلیمانی اجلاس میں زوردار
View more
Wed, 28 Jun 2023 22:24:47
کانگریس نے بدھ کو مرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے امریکہ کے ساتھ ڈرون سودے میں گھپلے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رافیل سودے میں جو ہوا وہی امریکہ کے ساتھ پریڈیٹر ڈرون سودے میں دہرایا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 22:06:48
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی حمایت کرنے کے ایک دن بعد کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے بدھ کو جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قول و فعل کی وجہ سے آج ملک تقسیم ہو رہا ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور ووٹروں کو پولرائز کرنے کے لیے یو سی سی کو نافذ کر رہی ہے۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 22:03:14
مرکز نے دفتر برائے رجسٹرار جنرل آف انڈیا (آر جی آئی) کو ملک میں پیدائش اور اموات کے اندراج کی تصدیق کے لئے آدھار کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم، اس طرح کے رجسٹریشن کے لیے آدھار لازمی نہیں ہے۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 20:44:46
بھٹکل بندرروڈ ففتھ کراس میں ایک شخص کی نعش حیرت انگیز طور پر اُسی کے گھر کے اندر پھانسی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔ جس کی شناخت گدگ کے رہنے والے مشتاق احمد چوباری (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 18:46:22
پولیس تھانے میں تفتیش کے دوران دلیپ منڈل نامی بہاری شخص کی موت کے معاملے کو سلجھانے کے لئے سی آئی ڈی کی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 18:43:23
رکن پارلیمان اور بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کے لئے حالیہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے دُرگت کے ساتھ اب کٹر ہندوتوا وادیوں کا رویہ اور خاص کر ارون کمار پُوتیلا کا باغیانہ رویہ سب سے بڑا دردِ سر بن گیا ہے ۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 13:53:10
ریاست میں کانگریس حکومت کی طرف سے خانہ دار خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپئے دینے کی گروہا لکشمی اسکیم کے تحت بینک کھاتوں میں رقم کی منتقلی کا آغاز 16 اگست سے کیا جائے گا۔ یہ اعلان وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن میں کیمپے گوڈا جینتی پروگرام کے دوران کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy