Wed, 28 Jun 2023 12:42:41
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اودے پور میں ایک کسان مہوتسو کے دوران ریاست کی تقریباً 40 لاکھ خواتین کو جولائی ماہ میں مفت اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے۔ فون کے ساتھ ہی کانگریس حکومت تین سال تک کے لیے ان خواتین کو مفت انٹرنیٹ بھی دستیاب کرائے گی۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 12:30:56
مغربی بنگال، گجرات اور گوا کی 10 راجیہ سبھا سیٹیں جلد ہی خالی ہونے والی ہیں۔ ان سیٹوں پر انتخاب کرانے سے متعلق شیڈیول ہندوستانی انتخابی کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی عمل 6 جولائی سے شروع ہوگا جوکہ 24 جولائی تک چلے گا۔ دی گئی جانکاری کے مطابق 6 جولائی سے 13 جولائی تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل انجام پائے گا۔ 14 جولائی کو داخل پرچہ نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گ
View more
Wed, 28 Jun 2023 12:13:58
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا مختلف لوگوں سے ملنے کا سلسہ جاری ہے ۔ انہوں نے تاریخی بھارت جوڑو یاترا میں مختلف ریاستوں سے گزرتے ہوئے متعدد افراد سے ملاقات کی لیکن اس یاترا کے بعد بھی ان کا عام لوگوں سے ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 11:49:09
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں چمبل علاقہ کا اہم کردار ہے۔ 8 اضلاع پر مشتمل اس خطہ میں کل 34 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ اس خطے میں انتخابی نقطہ نظر سے اہم سمجھے جانے والے اضلاع گونا، مورینا، شیو پوری، گوالیار اور بھنڈ ہیں۔ اسے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سی ووٹر کی جانب سے اے بی پی نیوز کے لیے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیوترا دتیہ کے گڑھ میں کانگریس کو کوئی بڑا نقصا
View more
Wed, 28 Jun 2023 11:27:02
سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج مزدلفہ سے واپس منیٰ کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں پہنچ کر وہ حج کا رکن رمی کریں گے۔ جمرات کے مقام پر رمی جسے ’شیطانوں کو کنکریاں مارنا‘ کہا جاتا ہے، حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔ حجاج جمرات رمی کرنے کے بعد قربانی، حلق یا تقصیر (بال منڈوانے یا کٹوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔ حجاج کے گروپ طواف کرنے مکہ بھی جائیں گے۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 00:07:48
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) نے منگل کے روز مہاراشٹر کے پنڈھرپور واقع وٹھل رکمنی مندر میں پوجا کی اور پھر تیرتھ یاترا کا آغاز کیا۔ بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر نے اس موقع پر بتایا کہ بی آر ایس کے کئی لیڈران اور کابینہ ساتھی پیر کے روز ہی 600 گاڑیوں کے ساتھ پنڈھرپور پہنچے ہیں۔
View more
Tue, 27 Jun 2023 23:58:40
منی پور میں جاری تشدد کے درمیان ریاستی حکومت نے اب سرکاری ملازمین پر ’کام نہیں، تنخواہ نہیں‘ اصول نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت یہ اصول ان ملازمین کے لیے نافذ کرے گی جو نسلی تشدد کے سبب پیدا مختلف وجوہات کے سبب چھٹی لیے بغیر دفتر نہیں پہنچ رہے ہیں۔
View more
Tue, 27 Jun 2023 23:51:01
کرناٹک کی کانگریس حکومت ’بٹکوائن گھوٹالہ‘ کی پھر سے جانچ کرانے کی تیاری میں ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق سدارمیا حکومت نے معاملے کی پھر سے جانچ کرانے کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بہت جلد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریاستی حکومت دو دنوں میں اس سلسلے میں آفیشیل حکم جاری کر سکتی ہے۔
View more
Tue, 27 Jun 2023 21:59:14
بی جے پی کے اہم لیڈران کی گروہی سیاست اور ایک دوسرے پر الزام تراشی اب اتنی بڑھ گئی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی اور ایڈی یورپّا بھی اس پر قابو پانے میں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy