Wed, 05 Jul 2023 12:11:55
ملک بھر میں مانسون کی آمد آمد ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے 24 گھنٹوں میں اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سمیت 26 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ملک میں اب تک معمول سے 9 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ گجرات اور راجستھان میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ گجرات میں 301 ملی میٹر (معمول سے 111فیصد زیادہ) اور راجستھان میں 170 ملی میٹر (معمول سے 142فیصدزیادہ) بارش ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں
View more
Wed, 05 Jul 2023 11:52:04
ہندوستان نے سیف چمپئن شپ کے ایک سانس روک دینے والے فائنل میں کویت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-4 (فُل ٹائم 1-1) سے شکست دے کر نویں بار جنوبی ایشیائی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
View more
Wed, 05 Jul 2023 11:26:34
ساحلی کرناٹک کے تینوں اضلاع دکشن کنڑا، اُڈپی اور اُترکنڑا میں گذشتہ چار پانچ دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے لیکن پیر سے بارش میں شدت دیکھی جارہی ہے اور ذرائع کے مطابق منگل سے لے کر بدھ تک تینوں اضلاع میں ایک ایک شخص کے مرنے کی اطلاع ملی ہے۔
View more
Wed, 05 Jul 2023 00:26:37
بھٹکل، کمٹہ، کاروار، بیندور، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور بشمول تینوں ساحلی اضلاع میں منگل کو زبردست بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ ہی تینوں اضلاع (اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا) میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کل بدھ کو بھی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئےضلع اُترکنڑا اور دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنروں نے بدھ کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jul 2023 22:04:57
اترپردیش میں جھانسی کے سپری بازار تھانہ علاقے میں ایک دکان میں لگی آگ نے اس قدر خوفناک شکل اختیار کر لی کہ اس کی لپیٹ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور کروڑوں کی املاک جل کر خاکستر ہو گئی۔
View more
Tue, 04 Jul 2023 21:50:01
کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی نے منگل کو انتخابات سے قبل حکمراں جماعت کی طرف سے دی گئی پانچ انتخابی گیارنٹیوں کو نافذ کرنے میں ’’ناکامی‘‘ پر ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا۔
View more
Tue, 04 Jul 2023 21:32:00
منی پورمیں امپھال-دیماپور قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے-2) پر جاری ناکہ بندی ہٹنے کے بعد تشدد کا تازہ دور شروع ہو گیا ہے جس میں چراچندپور ضلع کے کوکی نیشنل آرگنائزیشن (کے این او) کے لیڈر اورترجمان سیلین ہاؤکپ کے گھر کو شورش پسندوں نے نذرآتش کردیا ہے واردات پیر کو پیش آئی۔
View more
Tue, 04 Jul 2023 21:18:56
لوک سبھا انتخابات سے قبل کئی ریاستوں میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے منگل کو چار ریاستوں میں اپنے صدور تبدیل کر دیئے ہیں۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر ڈی پرندیشوری کو آندھرا پردیش، سابق وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی کو جھارکھنڈ اور سنیل جاکھڑ کو پنجاب میں پارٹی کی کمان سونپی گئی ہے۔
View more
Tue, 04 Jul 2023 21:12:54
ہتک عزتی معاملے میں مشکلات کا سامنا کر رہے راہل گاندھی کو آج جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت مل گئی۔ دراصل ہائی کورٹ نے منگل کے روز ہتک عزتی معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے راہل گاندھی کے خلاف سزا کی کارروائی کرنے پر فی الحال روک لگانے کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ اب اس معاملے میں آئندہ سماعت 16 اگست کو کرے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy