Sat, 26 Aug 2023 16:50:50
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کو ایک بار پھر اپنی پارٹی میں پھوٹ کی تردید کی۔ انہوں نے کہا، یہ درست ہے کہ کچھ ایم ایل اے چلے گئے ہیں لیکن صرف ایم ایل اے کے جانے کا مطلب پوری سیاسی پارٹی کا ٹوٹنا نہیں ہے۔ پوار نے مزید کہا میں این سی پی کا قومی صدر ہوں اور جینت پاٹل مہاراشٹر میں پارٹی کے ریاستی صدر ہیں۔‘‘
View more
Sat, 26 Aug 2023 16:46:30
دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے جمعہ کو پولیس اہلکاروں کے لیے سوشل میڈیا گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ انہوں نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ یونیفارم کے وقار کو برقرار رکھیں اور ریل یا ویڈیو کے لیے کسی سامان یا لوازمات کا استعمال نہ کریں۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 16:44:15
دہلی حکومت میں وزیر برائے سروسز اینڈ ویجیلنس آتشی نے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے دہلی کے چیف سکریٹری نریش کمار پر منتخب حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 16:37:48
شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کیا ہے۔ سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ بی جے پی ای وی ایم کو ہیک کرکے الیکشن جیتتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو بھی نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اب الیکشن کمیشن سے کچھ امید نہیں رکھی جا سکتی۔ ای وی ایم کے ساتھ حکمراں پارٹی نے الیکشن کمیشن کو بھی ہیک کیا ہے۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 13:18:12
ہر سال زبردست بارش ہونے والے ساحلی علاقے میں امسال بارش کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریاست کے 113 تعلقہ جات کو 'قحط زدہ' گیا ہے جس میں جنوبی کینرا کا منگلورو تعلقہ بھی شامل ہے ۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 12:24:23
ریاست کرناٹک میں کانگریس حکومت 30 اگست سے گروہا لکشمی اسکیم کا آغاز کرے گی، کرناٹک میں پارٹی کی طرف سے وعدہ کردہ 5 گیارنٹیوں میں ایک گیارنٹی ہے۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 12:07:50
کرگل کا دورہ کر رہے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ہندودستان کی ہزار کلومیٹر زمین چین نے چھین لی ہے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس معاملہ میں حزب اختلاف کے ساتھ اجلاس میں جھوٹ بولا۔ خبر رساں کے مطابق لداخ کے دورے کے تحت کرگل پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ لداخ ایک اسٹریٹیجک جگہ ہے۔ ایک بات تو واضح ہے کہ چین نے بھارت کی زمین چھین لی ہے۔ چین نے ہم سے ہزا
View more
Sat, 26 Aug 2023 11:59:54
دہلی میں آئندہ ماہ جی-20 اجلاس منعقد ہونے والا ہے جس کے تعلق سے دہلی پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جمعہ کے روز جاری اس ایڈوائزری کے مطابق 8 سے 10 ستمبر تک آئی جی آئی ہوائی اڈے تک ٹریفک نظام متاثر رہے گا۔ اس لیے لوگوں کو آمد و رفت کے لیے میٹر کی ایئرپورٹ لائن کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جو لوگ اب بھی شہر کے مختلف حصوں اور این سی آر علاقوں سے اپنی گاڑیوں سے ہوائی اڈے تک سف
View more
Sat, 26 Aug 2023 11:55:49
ہماچل پردیش میں بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں 24 گھنٹوں میں 13 لوگوں کی موت کی خبریں آ رہی ہیں۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کی طرف سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہماچل پردیش میں 24 جون سے اب تک 361 اموات ہو چکی ہیں۔بارشوں نے سڑکوں کو نقصان پہنچایا، لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ کلّو ضلع میں جمعرات کو بارش کی وجہ سے 8 عمارتیں گر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy