Tue, 29 Aug 2023 12:22:00
اتر پردیش پولیس نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف ایک سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس پوسٹ میں مبینہ طور پر ایک سات سالہ مسلم لڑکے کی شناخت ظاہر کی گئی ہے جسے اس کے استاد کے حکم پر اس کے ہم جماعتوں نے تھپڑ مارا تھا۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 12:13:02
یوپی کے مظفر نگر کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں بھی مذہب کی بنیاد پر مسلم طلبہ کو نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ سرکاری اسکول کی ایک ٹیچر نے مسلم طلبہ کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر نہ صرف قابل اعتراض رویہ اختیار کیا بلکہ ان کے مذہبی عقیدہ کو مجروح کیا اور غیر ملکی کہہ کر مخاطب کیا ۔
View more
Tue, 29 Aug 2023 12:00:40
اس بیچ وی ایچ پی کو انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر برج منڈل شوبھا یاترانہیں نکالنے دی بلکہ 51سادھو سنتوں اوربھگوا عناصر کو پولیس کی نگرانی میں نلہر کے مندر میں لے جا کر پوجا کروائی گئی۔ یا درہے کہ وی ایچ پی اور دیگر فرقہ پرست تنظیمیں31 جولائی کو فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے روکی گئی برج منڈل شوبھا یاترا کو 28 اگست کو بحال کرنے کیلئے مصر تھیں مگر ریاستی حکومت نے اعلان کردیاتھا کہ اس کی اجازت نہیں دی
View more
Mon, 28 Aug 2023 18:20:33
کمٹہ پولی ٹیکنیک کالج میں زیر تعلیم طالب علم کو والد سے ملاقات کا بہانہ بنا کر اغوا کرنے کے علاوہ بری طرح زد و کوب کرتے ہوئے جان سے مارنے دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
View more
Mon, 28 Aug 2023 12:18:03
بارشوں کا قہر جاری ہے۔ ہندوسان میں پہاڑی علاقوں خاص طور سے ہماچل پردیش میں بارشوں نے قہر مچا رکھا ہے لیکن خبر ہے کہ وسطی چین میں صوبہ ہنان کے کچھ علاقوں میں ہفتہ سے اتوار تک شدید بارش کے بعد زیر آب علاقوں سے 3000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چین کے سیلاب اور خشک سالی کنٹرول کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Mon, 28 Aug 2023 11:55:24
آن لائن قرضہ لینے والے شخص نے قرضہ واپسی کے لئے لون ایپ والوں کی طرف سے کی جا رہی ہراسانی سے تنگ آ کر خود کشی کر لی ۔
View more
Mon, 28 Aug 2023 11:52:02
سوجنیا عصمت دری اور قتل معاملے کے خلاف بیلتنگڈی کے انپّا سوامی پہاڑی کے قریب نلین کمار کٹیل کی قیادت میں بی جے پی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقتولہ سوجینا کی ماں نے رکن پارلیمان نلین کمار سے مطالبہ کیا کہ اپنی بیٹی کے انصاف طلب کرنے کے لئے اسے وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ ملاقات کا موقع دلایا جائے ۔
View more
Mon, 28 Aug 2023 11:38:22
بھٹکل کے پی ایل ڈی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے لئے جو انتخابات ہوئے تھے اس میں سابق ایم ایل اے سنیل کی ٹیم نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام پندرہ نشست پر اپنی جیت درج کی ہے ۔
View more
Mon, 28 Aug 2023 11:32:11
کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ کانگریس مدھیہ پردیش کے ہر گھر میں خوشیاں لانے کی قرارداد کولے کر11 وعدوں کے ساتھ عوام کے درمیان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy