Thu, 31 Aug 2023 12:20:55
راجیہ سبھاکے ایم پی کپل سپل نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار کا کوئی چہرہ نہیں ہے یہ اہم نہیں ہے بلکہ اہم یہ ہے کہ آنے والے ۲۰۲۴ء کا لوک سبھا الیکشن ’مودی بمقابلہ مودی‘ جنگ ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بی جے پی کی اقتدار والی حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کا علم ہے اور آئندہ انتخابات میں مودی نے اپنے ۱۰؍ سالہ اقتدار میں جو کام کئے ہیں انہیں
View more
Thu, 31 Aug 2023 12:04:05
راجستھان میں اسمبلی انتخاب قریب ہے، اور اس سے ٹھیک پہلے بی جے پی کے سینئر لیڈر و اسمبلی کے سابق اسپیکر کیلاش میگھوال کے بیان سے راجستھان بی جے پی میں زبردست طوفان پیدا ہو گیا ہے۔ کیلاش میگھوال نے مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال کو ’بدعنوان نمبر 1‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ارجن رام میگھوال کی بدعنوانی کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو لکھیں گے اور ان سے میگھوال کو مرکزی کابینہ سے برخواست کرنے
View more
Thu, 31 Aug 2023 11:45:11
بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانےکیلئے تشکیل دیئے گئے ’انڈیا‘ ( انڈیا نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) اتحاد کی تیسری دو روزہ میٹنگ جمعرات ۳۱؍ اگست سے ممبئی کے سانتا کروز میں واقع گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے۔
View more
Thu, 31 Aug 2023 11:40:00
شہر کے کاجو باغ میں واقع پولیس کلیان منٹپ میں ریاستی حکومت کی گروہہ لکشمی اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع انچارج اور وزیر برائے ماہی گیری منکال وئیدیا نے کہا کہ جب ہم الیکشن کے موقع پر لوگوں کے دروازے تک گارنٹی کارڈس پہنچا رہے تھے تو اُس وقت بی جے پی والوں نے اس پر سوال کھڑے کیے تھے ، مگر ریاستی کانگریسی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اب تک تین گارنٹیوں کا آغاز کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب
View more
Thu, 31 Aug 2023 11:27:35
مرکز کی مودی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے دہلی وقف بورڈ کی 123 ملکیتوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے- مرکزی حکومت کی وزارت برائے شہری ترقی نے اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے- ان ملکیتوں میں دہلی کی جامع مسجد بھی شامل ہے- حالانکہ یہ جامع مسجد لال قلعہ کے پاس موجود تاریخی جامع مسجد نہیں ہے، بلکہ یہ ایک الگ مسجد ہے جو سنٹرل دہلی میں موجود ہے-
View more
Wed, 30 Aug 2023 23:30:29
بھٹکل کی ٹیم الائنس مارشل آرٹس سے تربیت پانے والا پندرہ سالہ لڑکا یوشع ایمن چامنڈی، ریاست جھارکھنڈ کے رانچی میں منعقدہ واکو انڈیا اسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل لیول کِک بوکسنگ کے جونییرلیول مقابلے میں شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے، یوشع اب انٹرنیشنل لیول پر ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔ پتہ چلا ہے کہ کِک بوکسنگ کے یہ مقابلے اگلے ماہ یعنی ستمبرمیں اُزبکستان می
View more
Wed, 30 Aug 2023 21:42:38
منگلورو میں پیش آئے المناک حادثہ میں چلتی بس سے اچھل کر باہر سڑک پر گرنے سے کنڈکٹر کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد شہر کے پولیس کمشنر کلدیپ کمار جین نے بس مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی بسوں میں اندر داخل ہونے اور باہر نکلنے کے راستے پر دروازے لگانے کا انتظام کریں تا کہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور آئندہ اس طرح کے حادثے کا امکان نہ رہے ۔
View more
Wed, 30 Aug 2023 19:21:24
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس (جنتا دل سیکولر) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کو شدید بخار کی شکایت کے بعد 30 اگست کو بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کماراسوامی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کماراسوامی کے لیے گزشتہ ہفتہ بے انتہا مصروفیت والا ثابت ہوا۔ اس کی وجہ سے انھیں بخار اور تھکن کی شکایت ہوئی جس کے بعد انھیں اپولو اسپیشلٹی اسپتال، جئے نگر میں داخل کرایا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy