Wed, 30 Aug 2023 13:33:42
شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) نے اپنے ترجمان سامنا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پھر نشانہ بنایا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سامنا میں لکھا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات وقت سے پہلے یعنی دسمبر کے مہینے میں ہی ہوں گے۔ اس کے لیے پرائیویٹ چھوٹے طیاروں، ہیلی کاپٹروں کی بکنگ شروع ہو چکی ہے۔
View more
Wed, 30 Aug 2023 13:30:46
منی پور قانون ساز اسمبلی کے ایک روزہ اجلاس کے ملتوی ہونے پر طنز کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے بدھ کو کہا کہ ایوان کو ریاست میں نسلی تشدد کے علاوہ سب کچھ یاد ہے۔ چدمبرم نے ایکس پر لکھا ’’منی پور اسمبلی کا ایک 'اجلاس' ہوا جو 30 منٹ کے التوا کو چھوڑ کر پورے 15 منٹ تک جاری رہا۔ تشدد سے متاثرہ دو گروپوں میں سے ایک کوکی کی نمائندگی کرنے والے قانون ساز اس میں شامل نہیں ہوئے کیونکہ انہیں
View more
Wed, 30 Aug 2023 12:57:19
بنگلوروسال2015 میں سدرامیا کی قیادت والی حکومت نے ریاست میں مختلف ذاتوں کے سماجی اور اقتصادی حالات کا جائزہ لینے کیلئے ذاتوں کی بنیادپرمردم شماری یعنی کاسٹ سینسس کروایا تھا،جس کی حتمی رپورٹ اُسی سال حکومت کے حوالے کردی گئی تھی۔
View more
Wed, 30 Aug 2023 12:53:17
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کے روز سرکاری اسکول میں مبینہ جنسی زیادتی کی اطلاع پولس کو دینے میں ناکام رہنے والے اسکول کے متعلقہ اساتذہ اور نائب پرنسپل کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے، جن کو ایک بچے نے اس کی اطلاع دی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں طلبہ وطالبات کی مجموعی ترقی کے لیے اسکولوں میں محفوظ و مامون ماحول کے لیے دہلی حکومت کے پختہ عزم کا یقین دلایا۔
View more
Wed, 30 Aug 2023 12:43:00
ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے مدارس میں سائنس اور ریاضی کے مضامین بشمول کنڑ ااور انگریزی پڑھانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Wed, 30 Aug 2023 12:07:52
کرناٹک میں کانگریس نے الیکشن سے پہلے عوام الناس سے جن پانچ گیارنٹی اسکیموں کا وعدہ کیا تھا، اُس میں سے ایک گروہا لکشمی اسکیم کا آج بدھ کو میسور میں شاندار افتتاح کیا گیا۔ دوپہرقریب ایک بجے کانگریس قائد راہول گاندھی نے چراغ جلا کر اس اسکیم کا افتتاح کیا، پھر ٹیبلیٹ کا ایک بٹن دبا کر اس اسکیم کے تحت خواتین سربراہ کے بینک اکاونٹ میں رقم جمع کرائی گئی۔ اس اسکیم کے تحت ہرخاندان کی خاتون سربر
View more
Wed, 30 Aug 2023 11:49:47
کرناٹک میں حال ہی میں ہوئے انتخابات میں عوام نے کانگریس کو اکثریت کے ساتھ کامیاب کیا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ ریاست میں آئی تبدیلی محبت کی جیت اور نفرت کی شکست رہی۔ ریاست میں ہوئی اس بڑی تبدیلی کے بعد یہ دیکھا جارہا ہے کہ عوام امن و سکون کی سانسیں لے رہی ہے۔ ایسا ماحول جس میں فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں ہے جو کہ گزشتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے برپا کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 30 Aug 2023 11:26:01
چین نے نئی دہلی میں ہونے والی جی ٹوینٹی میٹنگ سے چند روزقبل ایک مرتبہ پھر شرانگیزی کرتے ہوئے اپنا نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں اس نے ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش اور لداخ کے قریب واقع اکسائی چن کو اپنا علاقہ قرار دیا ہے۔ چین نے ان دونوں ہندوستانی علاقوں کو اپنے نقشے میں شامل کیا ہے۔ ان دونوں علاقوں کے علاوہ چین نے تائیوان کا علاقہ بھی اور جنوبی چینی سمندر میں واقع متنازع جزیرے بھی اپنے علاقے م
View more
Wed, 30 Aug 2023 11:21:07
جموں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 ختم کرنے کے خلاف مختلف عرضیوں پر سپریم کورٹ میں منگل کو بھی سماعت جاری رہی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے مرکز سے کہا کہ جموں کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دینے کے حوالہ سے مدت پر اپنا رخ واضح کریں کیونکہ جمہوریت کی بحالی سب سے زیادہ اہم ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy