Sat, 09 Sep 2023 11:37:27
جی-20 اجلاس کو لے کر سوشل میڈیا پر دھماکہ خیز مادہ کی افواہ پھیلانے والے ملزم کو جمعہ کے روز شمالی دہلی سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک آٹو رکشہ بندوق اور دھماکہ خیز مادہ لے کر پرگتی میدان کی طرف جا رہا ہے۔ پرگتی میدان علاقہ نئی دہلی ضلع کے تحت آتا ہے، جسے جی-20 اجلاس کے لیے کنٹرل ایریا 1 میں رکھا گیا ہے اور علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی
View more
Sat, 09 Sep 2023 11:35:06
مراٹھا ریزرویشن معاملے سے پریشان مہاراشٹر حکومت پر جمعہ کے روز دھنگر طبقہ نے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے شندے حکومت کے ایک وزیر پر ہلدی پاؤڈر پھینک دیا۔ جمعہ کے روز سولاپور کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں دو افراد نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریونیو کے وزیر رادھا کرشن ویکے پاٹل پر ہلدی پاؤڈر ڈال دیا۔ اس واقعہ کے دوران ان کے ساتھی اور سیکورٹی اہلکار بھی زد میں آ گئے۔
View more
Sat, 09 Sep 2023 11:26:46
کانگریس نے جمعہ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے پہلے ہی دہلی میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا ’’نئی دہلی میں پہلا بین الاقوامی اجلاس ہماری آزادی سے قبل، 1947 میں 23 مارچ اور 2 اپریل کے درمیان کیا گیا تھا۔ اسے ایشیائی ریلیشن کانفرنس کے طور پر جانا
View more
Sat, 09 Sep 2023 11:21:55
آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو کو ریاست کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے گرفتار کر لیا۔ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو کو آج یعنی ہفتہ کی صبح بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں طبی معائنے کے لیے نندیال اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن انہوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد کیمپ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ انہیں بعد میں عدالت میں پیش ک
View more
Fri, 08 Sep 2023 19:46:55
بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، دونوں کو بھٹکل کے پرائیویٹ اسپتال میں طبی امداد پہنچانے کے بعد اُڈپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات دیر شب قریب 9:45 بجے پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت ابوبکر مسجد کے قریب، جامعہ آباد روڈ کے رہائشی محمد رفیق (65) اور ان کی اہلیہ فیروزہ محمد رفیق (57) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Sep 2023 18:53:54
منگلورو یونیورسٹی کے ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر جئے رج امین نے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ بھیجتے ہوئے شکایت کی ہے کہ بی جے پی کے ایم ایل اے ڈی ویدویاس کامت اور دیگر 9 افراد یونیورسٹی کے احاطے میں گنیش اتسوا منانے کے لئے 2 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال کرنے کے لئے ان پر دباو بنا رہے ہیں ۔
View more
Thu, 07 Sep 2023 18:46:44
مودی حکومت نے 5 دن کاپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب تو کرلیا ہے لیکن اس کا ایجنڈہ اب تک واضح نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیاں حکومت پر زبردست تنقید کررہی ہیں اور مطالبہ کررہی ہیں کہ خصوصی اجلاس کا ایجنڈہ واضح کیا جائے۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کی سابق صدر اور انڈیا اتحاد کی سینئر ترین لیڈر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو ۹؍ نکاتی مکتوب روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے ایجنڈہ واضح کرنے کے سا
View more
Thu, 07 Sep 2023 18:38:14
ملک میں اس وقت انڈیا-بھارت تنازعہ عروج پر ہے۔ جب سے جی-20 کی عشائیہ تقریب کے لیے صدر جمہوریہ کے ذریعہ بھیجے گئے دعوت نامہ میں ’پریسیڈنٹ آف انڈیا‘ کی جگہ ’پریسیڈنٹ آف بھارت‘ لکھے جانے کی خبر سامنے آئی ہے، انڈیا کا نام بدل کر بھارت کیے جانے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ کسی ملک کا نام بدلنے کا کیا عمل ہوتا ہے۔
View more
Thu, 07 Sep 2023 18:37:17
مکہ مکرمہ میں منعقدہ 43 ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy