Sat, 09 Sep 2023 20:39:36
مراکش کے وسطی علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور شدید جھٹکوں کے نتیجے میں 632 افراد ہلاک جبکہ 329 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے خون کے عطیات کی اپیل جاری کی ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2023 20:34:04
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ہفتہ کے روز راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے کو صدر دروپدی مرمو کی طرف سے منعقدہ جی-20 کے عشائیہ میں مدعو نہ کرنے پر حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ ایسا صرف ان ممالک میں ہو سکتا ہے جہاں جمہوریت نہیں ہے یا جہاں کوئی کوئی اپوزیشن نہیں ہے ا
View more
Sat, 09 Sep 2023 12:43:15
کرناٹک میں بی جے پی اور جنتا دل (سیکولر) کے درمیان ایک بڑے معاہدے کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ پارٹی لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے اعلان کیا ہے کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات کے لیے جے ڈی ایس کو چار سیٹیں دینے پر راضی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اس سے اتفاق کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ جے ڈی ایس کے اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ سے دور رہنے کے بعد ہی قیاس آرا
View more
Sat, 09 Sep 2023 12:36:15
بنگلورو کے ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کاروائی کرتے ہوئے 72 سانپ اور چھ بندروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ خبر کے مطابق جانوروں کو بنکاک سے سوٹ کیسز میں رکھ کر جہاز کے ذریعے بنگلورو لایا گیا تھا۔
View more
Sat, 09 Sep 2023 12:18:14
کرناٹک حکومت جلد ہی بینک ملازمین کےلئے کنڑا زبان سیکھنا اور مقامی لوگوں سے اس زبان میں بات چیت کرنا لازمی قرار دے سکتی ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2023 12:07:26
کانگریس حکومت نے ریاست میں تمام خاندانوں میں گھر کی مالکن کے بینک کھاتہ میں ماہانہ 2 ہزار روپئے جمع کرنے کی اسکیم کا اجرا کردیا ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2023 11:53:12
ہانگ کانگ اس وقت زبردست سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ ریکارڈ بارش کی وجہ سے پورا شہر ٹھپ پڑ گیا ہے۔ عالم یہ ہے کہ صرف سڑکیں ہی نہیں، میٹرو اسٹیشن بھی غرقاب ہو گئے ہیں۔ تازہ بارش نے ہانگ کانگ کے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ جو لوگ گاڑیاں لے کر سڑکوں پر نکلے تھے، وہ بارش کے پانی میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔ افسران نے سیلاب اور بارش کی وجہ سے اسکولوں کو بند کر دیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوراً محفو
View more
Sat, 09 Sep 2023 11:50:19
تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سپریمو اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی گرفتاری 'غیر جمہوری اور غیر آئینی' ہے۔
View more
Sat, 09 Sep 2023 11:47:32
مراکش کے بلند و بالا اطلس پہاڑوں پر جمعہ کو دیر رات گئے طاقتور زلزلہ آیا، جس میں کم از کم 296 افراد ہلاک ہو گئے۔ دریں اثنا، عمارتیں تباہ ہو گئیں اور بڑے شہروں کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ تعداد ابتدائی طور پر ہلاک ہونے افراد کی تعداد ہے، اس کے علاوہ 153 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy