Sat, 23 Sep 2023 18:14:38
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں کم بارش اور پھر ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے فصلیں برباد ہو گئی ہیں اور حکومت کو فوری طور پر ان کسانوں کو معاوضہ دینا چاہیے۔ کمل ناتھ نے ایکس پر پوسٹ کیا، 'مالوا اور نیماڑ سمیت ریاست کے بیشتر حصوں میں کم بارش اور پھر ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے سویا بین کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ اس تباہی سے کسانوں کی مالی حال
View more
Sat, 23 Sep 2023 18:10:15
اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتار تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو سے سی آئی ڈی کے 12 عہدیداروں پر مشتمل ٹیم راجہ مہندرا ورم جیل میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ جمعہ کو شروع ہونے والی یہ پوچھ گچھ اتوار کو بھی جاری رہی۔
View more
Sat, 23 Sep 2023 18:05:08
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی کے مرکزی وزیر امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد کانگریس نے ہفتے کے روز کہا کہ جس کا طویل عرصے سے خدشہ تھا آخر کار وہ راز سامنے آ ہی گیا ہے۔
View more
Sat, 23 Sep 2023 17:53:38
آگمبے میں دو الگ الگ فرقوں سے تعلق رکھنے جوڑی کو روکنے اور ان کو ہراساں کرنے کے بعد سوشیل میڈیا پر ویڈیو کلپ وائرل کرنے کے معاملہ میں کاوپ پولیس نے 10 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔
View more
Sat, 23 Sep 2023 17:30:54
طلبائی ارتقا اورسماجی تغیرکے لئے ائیٹا ایک مثالی پلیٹ فارم، کے موضوع پر 24 ستمبر 2023 تا 15 اکتوبر 2023 تک کے لیے ایک ملک گیر مہم منعقد کی جا رہی ہے۔ جس کے ''لوگو'' کا اجرا حکومت کرناٹک کے اسپیکر یو ٹی قادر کے بدست 22 ستمبر کو بینگلورو میں کیا گیا۔
View more
Sat, 23 Sep 2023 13:58:05
سپریم کورٹ کے جسٹس بھوشن رام کرشنا گاوائی نے کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے دہشت گردی کے ایک مقدمے میں پانچ مسلم ملزموں کو بری کرنے کے خلاف این آئی اے کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔انگلش نیوز پورٹل مکتوب میڈیا نے رپورٹ کیا۔
View more
Sat, 23 Sep 2023 13:53:19
پہلے آر بی آئی کی رپورٹ آئی کہ لوگوں کی بچت50سال میں سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور لوگوں پر قرض کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے- اب ملک میں بے روزگاری کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جو پریشان کن ہے- ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں 25سال سے کم عمر کے42.3فیصد نوجوان گریجویٹ بے روزگار ہیں - ملک میں بے روزگاری کی شرح2019-20میں 8.8فیصد تھی جو2020-21میں کم ہو کر 7.5فیصد اور مالی سال2022-23میں 6.6فیصد رہ گئی ہے
View more
Sat, 23 Sep 2023 13:50:35
تمل ناڈو کے کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر، ادھیاندھی اسٹالن جنہوں نے سناتن دھرم کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرکے ملک بھر میں ہلچل مچا دی تھی،اب وہ یہ کہہ کر ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں کہ سناتن دھرم کو ختم کرنے سے ہی چھو اچھوت کا خاتمہ ممکن ہے- ادھیاندھی نے چہارشنبہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس طرح کا بیان دیا-
View more
Sat, 23 Sep 2023 13:42:48
ہاؤسنگ اور اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے عہدیداروں کو سلم ڈیولپمنٹ بورڈ اور راجیو گاندھی ہاؤسنگ کارپوریشن کے ذریعہ 2013 اور 2023 کے درمیان ضلع اور اسمبلی حلقہ کے لحاظ سے شروع کی گئی ہاؤسنگ اسکیموں کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy