Tue, 26 Sep 2023 11:51:04
کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے جمعہ29ستمبرکو کرناٹک بند کا اعلان کیا۔
View more
Tue, 26 Sep 2023 11:41:39
اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک خاتون اسکول ٹیچر کے ذریعہ طلبا سے ایک مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا حکم دینے والی وائرل ویڈیو کو سپریم کورٹ نے ریاست کی روح کو جھنجھوڑ دینے والا بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے سرکارکا دل دہل جاناچاہئے۔ عدالت نے یوپی پولیس کی کھنچائی کرتے ہوئے معاملے میں درج ایف آئی آر کی جانچ ایک سینئر آئی پی ایس افسر سے کرانے کا حکم دیا۔
View more
Tue, 26 Sep 2023 11:12:38
انکولہ - کاروار حلقہ سے کانگریسی ایم ایل اے ستیش سائل کے خلاف ریستی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ ستیش نے اسمبلی انتخاب کے وقت جو حلف نامہ داخل کیا تھا اس میں بعض حقائق کو چھپایا گیا ہے ۔
View more
Mon, 25 Sep 2023 17:43:46
آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز چندرابابو نائیڈو کی عرضی کو فوری طور پر فہرست بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نائیڈو نے عرضی میں ان کے خلاف مبینہ کوشل وکاس نگم گھوٹالے میں درج ایف آئی آر رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Mon, 25 Sep 2023 17:37:44
ہندوستان کو آج پہلی گرین ہائیڈروجن ایندھن سیل بس مل گئی۔ مرکزی وزیر برائے پٹرولیم، قدرتی گیس اور رہائش و شہری امور ہردیپ سنگھ پوری نے ملک میں سبز ہائیڈروجن پروڈکشن اور استعمال کو فروغ دینے کی وزارت کی پیش قدمی کے تحت پیر کے روز دہلی میں پہلی گرین ہائیڈروجن ایندھن سیل بس کو لانچ کیا۔
View more
Mon, 25 Sep 2023 17:34:20
اتر پردیش کے کانپور میں رہنے والے ایک شخص نے مہندرا کمپنی کے مالک آنند مہندرا سمیت 13 لوگوں کےخلاف دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے بغیر ایئربیگ لگی ہوئی گاڑی فروخت کر دی جس سے ان کے بیٹے کی موت ہو گئی۔
View more
Mon, 25 Sep 2023 17:30:31
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں گھروں میں پڑ رہے شگاف اور زمین دھنسنے کے بعد ریاستی حکومت نے تمام بڑے اداروں کو جوشی مٹھ کے سروے کا کام دیا تھا۔ جوشی مٹھ بحران کی وجہ جاننے کی کوشش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرولوجی، واڈیا انسٹی ٹیوٹ، روڑکی آئی آئی ٹی اور جی ایس آئی سمیت دیگر انسٹی ٹیوٹ نے کی۔
View more
Mon, 25 Sep 2023 13:30:07
منگلورو نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو کے قریب پیش آنے والے المناک حادثہ میں اسکوٹر سے گرنے کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Mon, 25 Sep 2023 13:28:05
ماہی گیر بندرگاہ پر جشن میلادالنبی کے حوالے سے ایک دن کی لازمی تعطیل کا جو بینر لگایا گیا ہے اس کے خلاف سوشیل میں میڈیا میں نفرت بھرے میسیجس وائرل کرکے ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش جاری ہے ، جسے دیکھتے ہوئے مچھلی فروشوں کی ایسو سی ایشن نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy