Wed, 27 Sep 2023 12:30:43
ایک طرف کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے کی بات کو لے کرکرناٹک میں بند او ر احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے اسی درمیان کرناٹک کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی نے تازہ حکم صادر کیا ہے کہ کرناٹک کاویری سے تمل ناڈوکو 28ستمبر تا15/اکتوبر روزانہ 3000کیوسک پانی فراہم کیا جائے۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 12:12:41
کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کسان تنظیموں سمیت چند کنڑا نوازتنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز پر شہر میں لوگوں کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 11:59:56
سپریم کورٹ نے منگل کو آشیش مشرا کی ضمانت کی شرائط میں جزوی ترمیم کی۔ آشیش مشرا 2021 کے لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ قومی راجدھانی کا دورہ کر سکتے ہیں اور وہاں رہ سکتے ہیں۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 11:40:47
ہوناور تعلقہ کے اپونی گرام میں نیشنل ہائی وے 206 پر سال 2019 میں پیش آئے ایک سڑک حادثے کے ذمہ دار مال بردار رکشہ ڈرائیور کو عدالت نے تین سال اور 9 مہینے قید اور 7 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 11:35:12
سپریم کورٹ نے ملک بھر کی ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کے معاملے میں ایک بار پھر مرکز پر سختی دکھائی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ہر دس دن بعد کیس کی نگرانی کرے گی۔ عدالت نے کہا کہ دس مہینوں میں 80 ناموں کی سفارش کی گئی ہے لیکن یہ تمام تقرریاں مرکز کے پاس زیر التواء ہیں اور 26 ججوں کے تبادلے زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس کی تقرری حساس ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ 7 نام زیر التوا ہیں جنہیں دہرا
View more
Wed, 27 Sep 2023 11:24:12
گزشتہ دنوں ختم ہوئے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے دانش علی کے خلاف جو نازیبا اور غیر پارلیمانی بیان بازی کی اس پر آج دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ ایم سی ڈی ایوان میں 26 ستمبر کو رمیش بدھوڑی کے خلاف پارلیمنٹ میں بولے گئے قابل اعتراض الفاظ کو لے کر مذمتی قرارداد لایا گیا۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 11:14:50
بی جے پی نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے 39 امیدواروں پر مشتمل اپنی دوسری فہرست پیر کے روز جاری کی تھی۔ اس فہرست کے جاری کرنے کے ایک دن بعد کانگریس نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال میں انھوں نے ریاست اور یہاں کی عوام کو بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ بات بھگوا پارٹی کی مرکزی قیادت بھی جانتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے کاموں سے خود کو د
View more
Wed, 27 Sep 2023 11:09:11
رواں سال کے آخر تک کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخاب ہونا ہے جن میں ایک ریاست مدھیہ پردیش بھی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ بھی کیا جہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آج کانگریس نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر جوابی حملہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy