Wed, 27 Sep 2023 20:00:09
دہلی کی کیجریوال حکومت نے ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے کہ سینئر بیوروکریٹس اس کے احکامات کو نہیں سن رہے ہیں، لہذا عدالت اس معاملے کی فوری سماعت کرے۔ دہلی حکومت نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ سینئر نوکرشاہ منتخب حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 19:57:11
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے مرکزی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ تک کو میدان میں اتار دیا ہے۔ بی جے پی کے اس فیصلے پر کانگریس نے سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ ایک طرف وزارت کا کام کاج متاثر ہوگا تو دوسری طرف پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 19:54:35
بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ مینکا گاندھی نے انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانشائسنس (اسکون) پر سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسکون ملک میں سب سے بڑی دھوکہ باز ہے کیونکہ وہ اپنی گئوشالاؤں سے گائے قصابوں کو فروخت کرتی ہے۔ اسکون نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے الزامات کو بے معنی اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 19:51:36
بھارتیہ جنتا پارٹی نے مدھیہ پردیش میں انتخابات کے لیے اپنی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے جاری ہونے کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 19:46:11
بینکنگ سیکٹر کی سب سے بڑی ملازم یونین ’آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن‘ نے ملازمین کی بھرتی کا مطالبہ کرتے ہوئے 4 دسمبر سے 20 جنوری 2024 کے درمیان ملک بھر میں سلسلہ وار ہڑتال کی کال دی ہے۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 19:14:24
لوک سبھا انتخابات سے قبل کرناٹک میں بی جے پی اور جے ڈی ایس اتحاد پر مہر لگنے کی خبروں کے بعد 28 سال سے بھی زائد عرصہ سے جنتاپریوار کا حصہ بنے رہنے والے بھٹکل کے معروف لیڈرعنایت اللہ شابندری نے جے ڈی ایس کو خیرباد کردیا ہے۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے بتایا کہ بی جے پی سے اتحاد کرنے کے بعد میرا جے ڈی ایس میں بنے رہنے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے، میرے لئے میری قوم اول ہے اور پارٹی سکینڈری ہے، اس لئے میں نے
View more
Wed, 27 Sep 2023 19:12:57
ایسا لگتا ہے کہ ضلع انتظامیہ ، آئی آر بی اور نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے درمیان نیشنل ہائی وے 66 پر کاروار میں تعمیر شدہ سرنگ اور فلائی اوور کا تنازعہ طول پکڑتا جا رہا ہے ، کیونکہ این ایچ اے آئی کی طرف سے ضلع ڈپٹی کمشنر کو ضروری دستاویزات پیش کرنے کے بعد ہی سرنگ کا راستہ نہیں کھولا گیا ہے اور اب ڈپٹی کمشنر نے تحریری این ایچ اے آئی سے سرنگ اور فلائی اوور ٹریفک کے لئے محفوظ ہونے کا تحریری
View more
Wed, 27 Sep 2023 13:36:41
بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وبا نے شدت اختیار کر لی۔ اسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔ بنگلہ دیش میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
View more
Wed, 27 Sep 2023 13:24:49
ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی کے خصوصی ڈائریکٹر اجے بھٹناگر کی قیادت میں سی بی آئی حکام کی ایک ٹیم بدھ یعنی آج ایک خصوصی پرواز سے امپھال پہنچے گی تاکہ شمال مشرقی ریاست میں 6 جولائی کو لاپتہ ہونے والے دو طالب علموں کے "اغوا اور قتل" کی تحقیقات کی جا سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy