ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    نٹھاری معاملے میں سی بی آئی کی ساکھ پر سوال، وہ جرائم سے جڑے ثبوت اکٹھا نہیں کر سکی

    نٹھاری معاملے میں سی بی آئی کی ساکھ پر سوال، وہ جرائم سے جڑے ثبوت اکٹھا نہیں کر سکی

    Wed, 18 Oct 2023 13:29:03 
    الہ آباد ہائی کورٹ نے نٹھاری کیس کے ملزمان منیندر سنگھ پنڈھر اور سریندر کولی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد دونوں ملزمان پھانسی سے بہت دور چلے گئے ہیں۔ 308 صفحات کے حکم میں ہائی کورٹ نے مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی پر بھی سخت ریمارکس کیے۔
    کیا مہوا موئترا کی مشکلات بڑھیں گی؟ اسپیکر نے نشی کانت کی شکایت اخلاقیات کمیٹی کو بھیج دی

    کیا مہوا موئترا کی مشکلات بڑھیں گی؟ اسپیکر نے نشی کانت کی شکایت اخلاقیات کمیٹی کو بھیج دی

    Wed, 18 Oct 2023 13:25:01 
    لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کی ترنمول کانگریس لوک سبھا رکن مہوا موئترا کے خلاف سوال پوچھنے کے بدلے رشوت لینے کی شکایت ایوان زیریں کی اخلاقیات کمیٹی کو بھیج دی ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ اطلاع  ذرائع نےدی ہے۔
    ’گنگا جل‘ پر جی ایس ٹی معاملے میں کانگریس نے مودی حکومت کی کھولی قلعی

    ’گنگا جل‘ پر جی ایس ٹی معاملے میں کانگریس نے مودی حکومت کی کھولی قلعی

    Wed, 18 Oct 2023 13:22:41 
    مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ ’گنگا جل‘ پر جی ایس ٹی لگائے جانے کے معاملے میں آج کانگریس نے کچھ ایسی باتیں میڈیا کے سامنے رکھیں جس نے حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے گنگا جل پر جی ایس ٹی لگایا، اور جب کانگریس نے اس معاملے میں مخالفت والا رویہ اختیار کیا تو دباؤ میں جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ حکومت نے واپس لے لیا۔ اپنے د
    مہوا موئترا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے خلاف ہتک عزتی کا کیا کیس

    مہوا موئترا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے خلاف ہتک عزتی کا کیا کیس

    Wed, 18 Oct 2023 13:19:34 
    ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، وکیل جئے اننت دیہادرائی اور کئی میڈیا اداروں کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزتی کا مقدمہ داخل کیا ہے۔ موئترا نے ان پر جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات عائد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ موئترا نے دوبے، دیہادرائی اور کئی میڈیا آؤٹ لیٹس کو قانونی نوٹس جاری کرنے کے بعد ہتک عزتی کا مقدمہ داخل کیا ہے، جس میں کسی بھی غلط کام سے
    انتخاب کے لیے فوج کا سیاسی استعمال کیا جا رہا، کھرگے کا پی ایم مودی پر حملہ

    انتخاب کے لیے فوج کا سیاسی استعمال کیا جا رہا، کھرگے کا پی ایم مودی پر حملہ

    Wed, 18 Oct 2023 13:16:03 
    کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر انتخاب کے لیے سیاسی طور سے فوج کا استعمال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ برسراقتدار پارتی نے فوجیوں کی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ نریندر مودی حکومت نے فوج سے ملک بھر میں سیلفی پوائنٹ لگانے کو کہا ہے جہاں فوجیوں کی بہادری کی جگہ حکومت کے منصوبوں کی تشہیر کی جائے گی۔
    کاروار: اتر کنڑا میں عوام نے دو سال کے عرصے میں آن لائن فراڈ میں گنوائے 1.64 کروڑ روپے

    کاروار: اتر کنڑا میں عوام نے دو سال کے عرصے میں آن لائن فراڈ میں گنوائے 1.64 کروڑ روپے

    Wed, 18 Oct 2023 12:58:26 
    محکمہ پولیس کی طرف سے عوام کو بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود آن لائن دھوکہ اور سائبر کرائمس کے معاملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں اتر کنڑا کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں یہاں کے عوام نےآن لائن دھوکہ اور سائبر کرائمس کے راستے سے تقریباً 1.64 کروڑ گنوائے ہیں ۔
    عالمی کپ 2023: افغانستان کے بعد نیدرلینڈس نے بھی کیا بڑا الٹ پھیر، جنوبی افریقہ کو 38 رنوں سے شکست

    عالمی کپ 2023: افغانستان کے بعد نیدرلینڈس نے بھی کیا بڑا الٹ پھیر، جنوبی افریقہ کو 38 رنوں سے شکست

    Wed, 18 Oct 2023 12:14:49 
    عالمی کپ 2023 میں 15 اکتوبر کو افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنوں سے شکست دے کر بڑا الٹ پھیر کیا تھا، اور آج کے میچ میں پھر سے بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا۔ زبردست فارم میں چل رہی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نیدرلینڈس نے حیرت انگیز طور پر 38 رنوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پہلے تو جنوبی افریقہ کے گیندباز نیدرلینڈس کو کم اسکور پر روکنے میں ناکام ہوئے، اور پھر بلے بازی میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ
    مدھیہ پردیش: کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے ’وچن پتر‘ جاری کیا

    مدھیہ پردیش: کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے ’وچن پتر‘ جاری کیا

    Wed, 18 Oct 2023 12:11:18 
    مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے، اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے آج عہد کیا کہ ریاست میں اس کی حکومت بننے پر کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کرنے کی اسکیم کو جاری رکھا جائے گا اور اس کے علاوہ خواتین کو ماہانہ 1500 روپے ناری سمان ندھی کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔
    ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

    ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

    Wed, 18 Oct 2023 12:03:00 
    سپریم کورٹ نے منگل کو ہم جنس پرستوں کی شادی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ قانون سازی حکومت کا کام ہے اور اگر حکومت چاہے تو اس پر پارلیمنٹ سے قانون منظور کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت ایک کمیٹی بنا سکتی ہے، جو ہم جنس جوڑوں سے متعلق خدشات کو دور کرے گی اور ان کے حقوق کو یقینی بنائے گی۔