Sat, 25 Nov 2023 18:30:38
راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے درمیان سنیچر کو سیکر کے فتح پور شیخاوٹی میں دو گروپوں کے درمیان تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بوچیوال بھون کے پیچھے واقع محلے میں دو گروپوں میں کشیدگی کے بعد پتھربازی شروع ہوگئی۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد سیکوریٹی میںاضافہ کیا گیا ہے اور زائد پولس فورس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 18:24:58
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ہفتہ کو کہا کہ راجستھان میں لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی جھوٹ کی اسکیم کو مسترد کر دیں گے اور ان کی حکومت کو یہ بھی باور کرائیں گے کہ مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی ایک حد ہوتی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’راجستھان میں ووٹنگ جاری ہے۔ آج راجستھان کے لوگ وزیر اعظم کی جھوٹ بولو اسکیموں کو مسترد کر دیں گے اور مودی حکومت کو سمجھائیں گ
View more
Sat, 25 Nov 2023 15:02:42
اپوزیشن پارٹیوں کی حکومتوں کو گورنرس کے ذریعے ہراساں کئے جانے اور ان کے منظور شدہ بلوں کو روکنے پر سپریم کورٹ نے گورنرس کو سخت تنبیہ دی ہے۔چیف جسٹس چندر چوڈ کی بنچ نے کہا کہ گورنر بغیر کسی کارروائی کے بل یا بلوں کو غیر معینہ مدت تک زیر التواء نہیں رکھ سکتے۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 14:55:58
بی جے پی نے راہل گاندھی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے دن انتخابات کی گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی نے ای ڈی سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو معطل کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے مزید کہا ہے کہ انتخابات پینل بھی راجستھان کے چیف الیکشن آفیسر کو حکم جاری کرے گا کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرے۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 14:43:05
کراچی کے راشد منہاس روڈ پرواقع کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ سے گیارہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 14:18:15
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں 24 اسرائیلی اور 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا، اب دوسرے مرحلے میں مزید قیدی رہا کئے جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حماس کی جانب سے آج مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 14:05:57
حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔رپورٹوں کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کردیا، جس میں 24 یرغمالی شامل تھے۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 13:58:04
غزہ میں 100 سے زائد فلسطینیوں کی لاشوں کو ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لاشیں مبینہ طور پر الشفا اسپتال پر اسرائیلی قبضے کے بعد وہاں سے ملی تھیں۔ یہ لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔ ان لاشوں میں سے بعض جلی ہوئی حالت میں تھیں۔ کچھ کو الیکٹرک شاٹ دیئے گئے تھے اور کچھ دھماکے اور گولیوں سے بری طرح چھلنی تھیں۔ چہرے مسخ ت
View more
Sat, 25 Nov 2023 13:48:32
غزہ کے اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والی اسرائیلی فورسز نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹرمحمد ابو سالمیہ کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فورسز الشفا اسپتال پر بمباری بھی کرچکی ہیں اور گزشتہ دنوں اسپتال پر ٹینکوں سمیت دھاوا بول کر اسپتال میں موجود افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی ب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy