Tue, 28 Nov 2023 01:50:02
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوران ایران نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں دوبارہ فوجی آپریشن شروع کیا تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
View more
Tue, 28 Nov 2023 01:16:22
14 افراد پر مشتمل ایک مال بردار جہاز26 نومبر کو یونانی جزیرے لیسبوس میں ڈوب گیا جس میں سے ایک کو بچالیا گیا ہے، ایک کی نعش ملنے کی اطلاع ہے جبکہ دیگر12 لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ساحلی محافظ کی اطلاع کے مطابق سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے عملے کے چار ارکان ہندوستانی اور دوسیریائی ہیں اس کے علاوہ آٹھ مصری میں سے ایک مصری کو بچالیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 28 Nov 2023 00:54:28
گجرات میں اچانک شروع ہوئی بے موسم برسات کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ امدادی کاموں میں لگی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 28 Nov 2023 00:23:23
گزشتہ دو ہفتے قبل بہار میں منعقدہ قومی سطح پر کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے کے بعد انعام نہ پانے سے دکھی پتور کی ایک لڑکی نے کیڑے مار دوا کھا کر خود کشی کر لی ۔
View more
Tue, 28 Nov 2023 00:20:26
ہوناور تعلقہ میں موگوا کے قریب کار اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک لڑکی فوت ہوگئی جبکہ بائک چلانے والا شخص شدید زخمی ہوا ۔
View more
Mon, 27 Nov 2023 22:40:04
یہاں کے سداشیو نگر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے خودکشی کرلی، جس کے تعلق سے بتایا جارہاہے کہ پڑوسیوں کی طرف سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش سے یہ واردات پیش آئی ہے۔ مہلو کین کی شناخت غریب صاب (36) ان کی اہلیہ سُمّیا (32)، ان کی بیٹی حاجرہ (14) ، بیٹا محمد شعبان (10) اور ایک بیٹا محمد مُنیر (8) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات اتوار دیر رات کو پیش آئی تھی ، مگر پیر کو معاملہ سامنے آیا۔
View more
Sun, 26 Nov 2023 20:25:42
چین میں پراسرار بیماری کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے، پتہ چلا ہے کہ چینی بچوں کو پھیپھڑوں میں سوزش کے ساتھ تیز بخار ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے چین کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 26 Nov 2023 19:39:19
راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لئے سنیچر کو ہونے والی ووٹنگ چند واقعات کو چھوڑ کرپرامن طریقے سے مکمل ہوگئی۔ شام ۶؍ بجے ختم ہونے والی ووٹنگ میں شام ۵؍بجے تک ۶۸ء۲۴؍ فیصد ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرچکے تھے جبکہ رات دیر گئے ملی اطلاع کے مطابق ریاست میں 74.96 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy