Sun, 31 Dec 2023 13:19:32
بھٹکل میں چوری کی پھر ایک واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے الماریوں میں رکھی ہوئی قریب ایک لاکھ روپیوں پر ہاتھ صاف کرلیا ہے، تازہ واردات شہر کے ناگپا نائک روڈ پر جناب بدرالدُجیٰ برماور کی رہائش گاہ پر سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو پیش آئی جب اہل خانہ اسی علاقہ میں واقع اپنی دُختر کے گھر گئے تھے۔
View more
Sat, 30 Dec 2023 20:47:15
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہاکہ یوٹی میں جلدازجلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے۔
View more
Sat, 30 Dec 2023 20:40:03
منی پور میں ایک بار پھر فائرنگ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا ہے۔ ہفتہ کی صبح دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس میں ایک شخص کی گولی لگنے سے موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ تازہ تصادم کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 30 Dec 2023 20:33:22
راجستھان میں کابینہ کی توسیع آخر کار ہو گئی ہے۔ راجیہ وردھن راٹھور، کروری لال مینا نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ آج صبح ہی سی ایم بھجن لال شرما راج بھون گئے اور گورنر سے ملاقات کی۔ راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، ڈاکٹر کروری لال مینا کے ساتھ گجیندر سنگھ کھمسر، بابولال کھراڑی، جوگارام پٹیل، زورارام کماوت، سریش سنگھ راوت اور مدن دلاور نے وزیروں کے طور پر حلف لیا۔
View more
Sat, 30 Dec 2023 13:57:15
دنیا میں پہلی بار ایک خاتون ۱۰۰؍ ارب ڈالرز سے زیادہ دولت کی مالک بن گئی ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے اثاثے ۱۰۰؍ ارب ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں اور وہ پہلی خاتون ہیں جو ایسا کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔
View more
Sat, 30 Dec 2023 13:52:48
ملک کی شمالی ریاستوں میں کڑاکے کی سردی جاری ہے۔ دہلی میں جمعہ (29 دسمبر) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ رات کے وقت درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو بھی موسم کم و بیش ایسا ہی رہے گا۔ قومی راجدھانی دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ دن کے وقت میں لو
View more
Sat, 30 Dec 2023 13:48:38
جمعہ کو یوکرین پر روس کے سب سے بڑے میزائل اور ڈرون حملے میں ملک بھر میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 70 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے چیف کمانڈر ویلری زلوزنی نے کہا کہ روسی افواج نے یوکرین پر 158 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں کم از کم 90 فضائیہ سے مار کرنے والے کروز میزائل اور پانچ کنزال بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔
View more
Sat, 30 Dec 2023 13:43:12
چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی مدت کار) بل 2023 کو صدر دروپدی مرمو نے منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو ایک سرکاری نوٹیفکیشن اس سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز (تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی مدت کار) بل 2023 میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تقرری کے لیے صدر جمہوریہ کو سفارشات کرنے کے لیے وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر ا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy