Thu, 04 Jan 2024 20:46:51
دہلی ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کے بعد اپنے سرکاری الاٹ شدہ مکان کو خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ سے رجوع کریں۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:38:13
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) اس وقت معطل ہے، لیکن مرکزی وزارت کھیل کے ذریعہ معطلی کے اس فیصلے کو کشتی فیڈریشن نے عدالت نے چیلنج پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس تعلق سے منصوبہ بندی کے لیے 16 جنوری کو ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے کشتی فیڈریشن مرکزی حکومت کے فیصلے کو نہیں ماننا چاہتی اور قانونی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:33:24
راہل گاندھی کی قیادت میں شروع ہونے والی ’بھارت نیائے یاترا‘ کا نام اب بدل گیا ہے۔ منی پور سے ممبئی تک چلنے والی اس یاترا کو اب ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ یاترا اروناچل پردیش سمیت 15 ریاستوں سے ہو کر گزرے گی۔ نام بدلنے کا فیصلہ کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی چیف ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ اس میں پارٹی جنرل سکریٹری، ریاستی انچارج، ریاستی یونٹ چیف اور
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:29:50
پاکستان میں گزشتہ سال کئی دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں سینکڑوں لوگ ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ اس سلسلے میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جو فکر انگیز ہے۔ دراصل پاکستان کی ایک نئی تھنک ٹینک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 2023 کے دوران دہشت گردانہ حملوں کے معاملے 17 فیصد بڑھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 306 دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں 693 افراد کی موت ہو گئی۔ اس رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہ
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:26:13
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کی جا رہی نسل کشی کے تعلق سے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کی بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اگلے ہفتے سماعت کرے گی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم آئی سی جے نے کہا کہ یہ سماعت جنوبی افریقہ کی عارضی اقدامات کے لیے کی گئی درخواست کی بنیاد پر کی جائے گی۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:22:17
جاپان کے اشیکاوا صوبے میں بچاؤ اور امدادی اہلکار نئے سال کے موقع پر آنے والے طاقتور زلزلے میں لاپتہ 51 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:19:13
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے ہر اس سوال کا جواب دیا جو ای ڈی کی طرف سے تین سمن جاری ہونے کے بعد مسلسل پوچھے جا رہے تھے۔ کیجریوال نے بتایا کہ 3 سمن جاری ہونے کے بعد بھی وہ ای ڈی کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جانچ ایجنسی انہیں لوک سبھا انتخابات سے قبل گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:16:11
تمام سیاسی جماعتوں نے اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ انتخابات سے قبل وائی ایس آر پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن وائی ایس شرمیلا کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔ وہ دہلی میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئیں۔
View more
Thu, 04 Jan 2024 20:07:48
ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں گیند کے لحاظ سے سب سے چھوٹا میچ رہا جس میں جیت اور ہار کا فیصلہ ہوا ہو۔ دراصل یہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy