Wed, 03 Jan 2024 14:30:22
قومی راجدھانی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد دہلی فائر سروس نے 25 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا۔ سیکیورٹی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن بھی موقع پر موجود ہے۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ فی الحال آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 14:24:23
نئے سال کے آغاز سے پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک سردی کی تباہ کاریاں نظر آنے لگی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بھی دہلی، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں کڑاکے کی سردی اور شدید دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثناء کئی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہے اور متعدد پروازوں کے رخ تبدیل کئے گئے ہیں۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 14:20:04
اتر پردیش میں شدید سردی کے موسم کے پیش نظر ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کو 2 جنوری 2024 سے 6 جنوری 2024 تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ شدید سردی اور گھنی دھند کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 14:14:06
کانگریس نے ایک بار پھر ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ساتھ ہی مرکز کی مودی حکومت پر ایک سنگین الزام بھی عائد کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ آرمی میں 2019، 2020، 2021 میں ہوئی تقریباً 97 بھرتیوں کو رد کر دیا گیا۔ اس کے لیے جو درخواست دہندگان تھے، ان سے 250 روپے ایک فارم کے لیے حاصل کیے گئے۔ فارم کی فیس کے نام پر 50 لاکھ سے زیادہ بچوں سے تقریباً 100 کروڑ روپے اکٹھا کیے گئے۔ یہ مودی
View more
Wed, 03 Jan 2024 14:09:06
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے منگل کے روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے دہلی-این سی آر میں موجود امانت اللہ کے 8 الگ الگ مقامات پر سرچ آپریش کو انجام دیا ہے۔ وقف بورڈ میں سیکشن افسر رہے نشب خان، امانت اللہ خان کی دوسری بیوی مریم اور فراز نامی شخص کے گھر پر بھی ای ڈی نے چھاپہ ماری کی ہے۔ ذرائع
View more
Wed, 03 Jan 2024 13:58:52
ملک گیر سطح پر ڈرائیورس کی ہڑتال نے مرکز کی مودی حکومت پر اپنا اثر ڈال دیا ہے اور حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال نیا ’ہِٹ اینڈ رَن قانون‘ نافذ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے پہلے موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس سے صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی حکومت نے ڈرائیورس سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ اپنی ہڑتال واپس لے لیں۔ یعنی ڈرائیورس کی ہڑتال ختم ہونے کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے مذکورہ اعلان آل انڈیا
View more
Wed, 03 Jan 2024 13:42:37
کانگریس کے رکن کونسل جگدیش شٹر جو سابق وزیر اعلیٰ ہیں اور حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں ، نے آج ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالا ہے کہ ایودھیا کے سلسلہ میں داخل مقدمے واپس لئے جائیں ۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 13:14:09
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے واضح کیا کہ ہم نے ہبلی فسادات میں ملوث کارسیوک کی گرفتاری میں کوئی نفرت کی سیاست نہیں کی ہے اور نہ ہی بے قصور لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jan 2024 12:43:37
کرناٹک کے وزیر اور بھٹکل سے منتخب رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے انہوں نے بھی فنڈ دیا ہے اس لئے ان کا بھی 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاحی پروگرام میں شریک ہونے ایودھیا جانے کا منصوبہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy