Fri, 02 Feb 2024 20:55:27
ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد آج (2 فروری) چمپئی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ کانگریس کے عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے ستیہ نند بھوکتا نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے سبھی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:53:01
الہ آباد ہائی کورٹ میں گیانواپی معاملہ میں انجمن مسجد انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی گئی۔ کمیٹی کے وکیل فرمان نقوی نے سب سے پہلے ہائی کورٹ میں اپنا موقف پیش کیا۔ اس کے بعد ہندو فریق کی طرف سے دلائل پیش کیے گئے۔ ہائی کورٹ نے معاملہ پر مزید سماعت کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ تاہم، اس وقت تک کے لیے تہہ خانے میں پوجا پر پابندی عائد کرنے سے انکار کر دیا۔ دریں اثنا، ہائی کورٹ نے و
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:50:19
جھارکھنڈ کے کارگذار سی ایم ہیمنت سورین کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کی گرفتاری کے معاملے میں انہیں راحت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ پہلے آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہئے۔ ایسے میں اب ہیمنت سورین ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:44:35
ضلع اُترکنڑا میں ’منکی فیور‘ کے کم سے کم 31 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے 12 لوگوں کو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کا گھروں پر ہی علاج کیا جا رہا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اُترکنڑا ضلع کے محکمہ ہیلتھ کے حوالے سے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 20:01:03
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور ہوناور تحصیلدار کی قیادت میں کاسرکوڈ ٹونکا علاقے میں 'ہائی ٹائڈ لائن' کی نشاندہی کے لئے سروے کرتے وقت سرکاری کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں سات خواتین سمیت 18 ماہی گیروں کو گرفتار کرکے کاروار جیل منتقل کیا گیا ہے اور اس تعلق سے ہوناور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 02 Feb 2024 19:37:03
بھٹکل بلاک کانگریس نے بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر الیکشن کے موقع پر لوگوں کے جذبات بھڑکانے اور ووٹروں کو اپنی طرف اکٹھا کرنے کی تیاری کرتی رہی ہے اور اب پارلیمانی الیکشن قریب آتے ہی پھر ایک بار بھٹکل میں آگ لگانے کی تیاری کر رہی ہے ۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 23:09:32
پارلیمنٹ میں دراندازی کے 6 ملزمین میں سے 5 ملزمین نے دہلی پولیس پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈران سے رشتہ ہونے کا جبراً اعتراف کرنے کے لیے دہلی پولیس نے بجلی کا کرنٹ لگایا۔ اس خبر پر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’اپنا جرم چھپانے کے لیے اپوزیشن پر جھوٹا الزام لگوانا ہی ’اہنکراچاریہ‘ کا طریقہ ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’ای ڈی،
View more
Thu, 01 Feb 2024 23:05:30
) چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں ملی حیرت انگیز شکست کے بعد عآپ اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کلدیپ ڈھلور نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اس انتخاب کو خارج کرنے کے لیے پہلے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا اور بدھ کے روز کہا تھا کہ بی جے پی سے نومنتخب میئر منوج سونکر اپنی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ اس معام
View more
Thu, 01 Feb 2024 23:03:17
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اورجھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈر ہیمنت سورین کو ای ڈی کے خصوصی جج دنیش رائے نے ایک دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں انہیں عدالت سے ہی ہوٹوار جیل لے جایا گیا۔ ہیمنت سورین کی ریمانڈ پر فیصلہ کل یعنی 2 فروری کو سنایا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy