Thu, 01 Feb 2024 22:51:02
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گزشتہ روز ای ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔ اس کے خلاف جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، لیکن اب یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سورین کی عرضی پر کل یعنی جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ جمعہ کے روز جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی ہو
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:48:30
جھارکھنڈ میں جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد کے نئے لیڈر چمپئی سورین حکومت سازی کا دعوہ پیش کرنے کے لیے جمعرات کی شام راج بھون پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں ملاقات کے لیے شام 5.30 بجے کا وقت دیا ہے۔ چمپئی سورین کے ساتھ کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد عالمگیر عالم اور آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ستیانند بھوکتا بھی موجود رہیں گے۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:42:00
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کے درجے پر سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کے روبرو سماعت جاری ہے۔ اس بنچ کی قیادت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کررہے۔ سماعت کے ساتویں دن اس معاملے میں چیف جسٹس آف انڈیا کا ایک اہم تبصرہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مسلمانوں کے لیے قائم کی گئی تھی۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:39:07
نوئیڈا سمیت پورے این سی آر میں بدھ کو شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ بھاری بارشوں کے سبب ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر لوگوں کو پانی کے بھرنے سے بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:36:44
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مجموعی، ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی کی سمت میں کام کر رہی ہے اور 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف میں کسانوں، غریبوں اور دیگر تمام طبقات کو شامل کرتے ہوئے ان کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:34:05
ای ڈی کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف حزبِ مخالف مرکزی حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے لیکن جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد یہ تنقید اب مزید شدید ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 22:13:04
گرمائی دارلحکومت سری نگر اور وادی کشمیر کے دوسرے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ کی شام بارشوں کے ساتھ برف باری شروع ہوئی جو جعمرات کی صبح تک جاری رہی اور جب سری نگر اور دوسرے میدانی علاقوں میں لوگ صبح کے وقت گھروں سے باہر نکلے تو برف کی چادر بچھی ہوئی تھی۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 21:48:56
ضلع عدالت کی جانب سے گیانواپی مسجد کے ویاس تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے اور انتظامیہ کی جانب سے راتوں رات تمام بندوبست کرنے کے بعد پوجا کرانے کے بعد مسلم فریق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔ مسلم فریق نے رات دیر گئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے رابطہ کیا اور حکم پر رات بھر عمل درآمد کے باعث فوری فہرست کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Thu, 01 Feb 2024 21:44:05
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے رواں سال نہایت منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔ اس سیکٹر نے 2023 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن 2024 شروع ہوئے ابھی ایک ماہ ہی گزرا ہے کہ مکانات کے فروخت کے معاملے میں گزشتہ 6 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ممبئی میں جنوری یعنی کہ محض ایک ماہ کے اندر اتنے مکانات فروخت کیے ہیں کہ گزشتہ 6 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ مکانات کے فروخت میں اضافے سے حکومت کے خزانے میں 707 کروڑ روپئے س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy