Thu, 21 Mar 2024 16:36:29
مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ ہندوستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی ’وِکسِت بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) سے متعلق واٹس ایپ پیغامات بڑی تعداد میں بھیجے گئے ہیں جس پر زبردست تنازعہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ اب اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس میسج کو بھیجنے پر فوراً روک لگائے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:35:15
تمل ناڈو میں حکمراں جماعت دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے بدھ کو 19 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ریاست کی 39 میں سے 21 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی نے ایم کے کنیموئی، ٹی آر بالو اور اے راجہ سمیت کچھ موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو دوبارہ امیدوار بنایا گیا ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:32:08
لوک سبھا انتخابات سے پہلے گنگا، جمنا، سرسوتی کے سنگم والے شہر پریاگ راج کی ترقی کی قلعی خود پریاگ راج کے لوگوں نے ہی کھول دی ہے۔ ملک کے کچھ علاقوں میں ’روڈ نہیں تو ووٹ نہیں‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ناراض عوام کی خبریں پہلے ہی سامنے آ چکی ہیں، اب پریاگ راج میں بھی ’روڈ نہیں، تو ووٹ نہیں‘ کا بینر لگ گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم 16 سال سے سڑک کے بننے کا انتظار کر رہے ہیں جو ابھی تک نہیں بنی، اس لیے
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:27:12
کرناٹک میں بی جے پی اپنے سینئر لیڈروں کی بغاوت سے پریشان ہے۔ لوک سبھا انتخابات (2024) سے پہلے کے ایس ایشورپا اور اب سدانند گوڑا باغیانہ رویہ دکھا رہے ہیں۔ ایشورپا نے یہاں تک کہ یڈیورپا کے بیٹے کے خلاف آزاد امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سدانند گوڑا بنگلورو نارتھ سے ٹکٹ چاہتے تھے، لیکن یہاں سے پارٹی نے مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے کو ٹکٹ دیا ہے۔ ایسے میں اب وہ بی جے پی کے خلاف سخت بیانات دے رہے ہیں۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:25:01
مہاراشٹر اور اروناچل پردیش جمعرات (21 مارچ) کی صبح زلزلے سے لرز اٹھے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز نے کہا ہے کہ ملک کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 تھی، جب کہ شمال مشرق میں اروناچل میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.7 تھی۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:11:54
بہار ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (بی ایس پی سی بی) نے سوئس تنظیم کی اس رپورٹ پر سوال اٹھایا ہے جس میں بیگوسرائے کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔ بی ایس پی سی بی کے چیئرمین دیویندر کمار شکلا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رپورٹ کئی پیرامیٹرز میں سے صرف ایک کو مدنظر رکھتی ہے اور ’مغربی تعصب‘ کی عکاسی کرتی ہے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:06:04
شمال مشرقی دہلی کے سنت کبیر نگر، ویلکم میں ایک دو منزلہ پرانی زیر تعمیر عمارت گرنے سے جینز فیکٹری کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ جینز فیکٹری کے تینوں ملازمین دو منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر کام کر رہے تھے۔
View more
Thu, 21 Mar 2024 12:02:04
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے دہلی شراب پالیسی کیس میں عبوری راحت کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ شراب پالیسی معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں انہیں نویں بار سمن ج
View more
Thu, 21 Mar 2024 11:57:40
اتوار کے روز ملک بھر کے سبھی بینک بند رہتے ہیں، لیکن آئندہ 31 مارچ کو جو اتوار پڑنے والا ہے، اس دن پورے ملک کے بینک عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آر بی آئی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سبھی ایجنسی بینک 31 مارچ کو عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ حکومت ہند نے سرکاری رسیپٹ اور ادائیگی سے متعلق بینکوں کے سبھی برانچ کو 31 مارچ کو لین
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy